باب:جس نے اپنے سر کے داہنے حصے سے غسل شروع کیا ۔صحیح بخاری

بَاب مَنْ بَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنِ فِي الْغُسْلِ

جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۷۲ / حدیث مرفوع
۲۷۲۔حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنَّا إِذَا أَصَابَتْ إِحْدَانَا جَنَابَةٌ أَخَذَتْ بِيَدَيْهَا ثَلَاثًا فَوْقَ رَأْسِهَا ثُمَّ تَأْخُذُ بِيَدِهَا عَلَی شِقِّهَا الْأَيْمَنِ وَبِيَدِهَا الْأُخْرَی عَلَی شِقِّهَا الْأَيْسَرِ۔

۲۷۲۔خلاد بن یحیی ، ابراہیم بن نافع، حسن بن مسلم، صفیہ بنت شیبہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کو جنابت ہو جاتی تھی، تو وہ اس طرح غسل کرتی تھی کہ اپنے دونوں ہاتھوں سے تین مرتبہ اپنے سر پر پانی لے کر ڈالتی تھی، پھر اپنے ہاتھ سے سر کے داہنے حصہ کو (پکڑ کر) ملتی تھی اور دوسرے ہاتھ سے سر کے بائیں حصہ کو (ملتی تھی) ۔