باب: جس نے جماع کیا اور پھر دوبارہ کیا ۔ صحیح بخاری
بَاب> إِذَا جَامَعَ ثُمَّ عَادَ وَمَنْ دَارَ عَلَى نِسَائِهِ فِي غُسْلٍ وَاحِدٍ۔
جس نے جماع کیا اور پھر دوبارہ کیا اور جس نے اپنی کئی بیویوں سے ہمبستر ہوکر ایک غسل کیا۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۶۳ / حدیث مرفوع
۲۶۳۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَيَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ ذَکَرْتُهُ لِعَائِشَةَ فَقَالَتْ يَرْحَمُ اللہُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ کُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَطُوفُ عَلَی نِسَائِهِ ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا يَنْضَح طِيبًا۔
۲۶۳۔محمد بن بشار، ابن ابی عدی، یحیی بن سعید، شعبہ، ابراہیم بن محمد بن منتشر اپنے والد منتشر سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ بات عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بیان کی تو انہوں نے کہا کہ اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم کرے! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خوشبو لگا دیا کرتی تھی اور آپ اپنی بیویوں کے پاس جاتے تھے، پھر صبح کو احرام باندھ لیتے تھے، خوشبو کی مہک (آپ کے جسم سے) نکلتی رہتی تھی۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۶۴ / حدیث مرفوع
۲۶۴۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدُورُ عَلَی نِسَائِهِ فِي السَّاعَةِ الْوَاحِدَةِ مِنْ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَهُنَّ إِحْدَی عَشْرَةَ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسٍ أَوَکَانَ يُطِيقُهُ قَالَ کُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ أُعْطِيَ قُوَّةَ ثَلَاثِينَ وَقَالَ سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ إِنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ تِسْعُ نِسْوَةٍ۔
۲۶۴۔محمدبن بشار، معاذ بن ہشام، ہشام، قتادہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تمام بیبیوں کے پاس ایک ساعت کے اندر رات اور دن میں دورہ کر لیتے تھے اور وہ گیارہ تھیں، قتادہ کہتے ہیں میں نے انس سے کہا کہ آپ ان سب کی طاقت رکھتے تھے؟ وہ بولے کہ ہاں، بلکہ ہم کہا کرتے تھے کہ آپ کو تیس مردوں کی طاقت دی گئی ہے، سعید نے قتادہ سے نقل کیا ہے کہ انس نے ان سے نو بیویاں بیان کیں۔
Bookmarks