گرمیوں کی سیر پر ہو اور ہاتھ میں آئس کریم، کھانے کا لطف ہی دوبالا ہو جائے، لیکن اس آئس کریم کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے جلد پگھلنا شروع ہو جاتی ہے، جس سے ہاتھ اور کپڑے خراب ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔ اس مسئلے کا حل یونیورسٹی آف ا یڈن برگ کے سائنس دانوں نے نکالا ہے۔ انہوں نے ایک ایسی پروٹین دریافت کی جو آئس کریم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھے گی اور اس پر بیرونی موسمی اثرات کوئی ڈسٹربنس نہیں کریں گے۔ یہ پروٹین نہ صرف آئس کریم کو پگھلنے سے بچائے گی بلکہ یہ کچھ بیکٹیریا کے خلاف بھی کام کرے گی جو انسانی صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں۔
Bookmarks