google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 9 of 9

    Thread: مالٹا موسمِ سرما کا ایک خاص تحفہ

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مالٹا موسمِ سرما کا ایک خاص تحفہ



      ڈاکٹر محمد رشید
      سندھی: مالٹو انگریزی : Orange مالٹا مزاج کے لحاظ سے سردتر ہے۔ اس کا رنگ پختہ حالت میں سرخی مائل زرد، ذائقہ قدرے شیریں اور ترش ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو سے چھ عدد ہے۔ اس کے درج ذیل فوائد ہیں۔ 1۔ مالٹا مفرح اور خوش ذائقہ پھل ہے۔ 2۔ یہ ہاضم ہوتا ہے اسے کھاتے وقت کالی مرچ اور نمک کا اضافہ کرنے سے اس کا ذائقہ اور بھی مزے دار ہو جاتا ہے۔ 3۔ خون پیدا کرتا ہے۔ 4۔ ہائی بلڈ پریشر کیلئے مفید ہے۔ 5۔ بدہضمی کو دور کرتا ہے۔ 6۔ جگر کی خرابی میں مالٹے کا استعمال انتہائی سودمند ہوتا ہے۔ 7۔ نزلہ، زکام اور کھانسی میں مالٹے کا استعمال نقصان دیتا ہے۔ 8۔ جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ 9۔ یہ پیاس بجھاتا ہے۔ 10۔ طبیعت کو صاف کرتا ہے اور طاقت بخشتا ہے۔ 11۔ سرخ مالٹے فوائد کے اعتبار سے عام مالٹے سے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔ 12۔ خون کی خرارت کو کم کرتا ہے۔ 13۔ پھوڑے، پھنسیوں میں مالٹے کا رس بغیر نمک مرچ پینا مفید ہوتا ہے۔ 14۔ امراضِ بلغمی مثلاً دمہ وغیرہ میں مالٹے کا استعمال نقصان دہ ہے۔ 15۔ یرقان اور بخار میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ 16۔ یہ پھل پندرہ بیس روز تک پڑا رہنے سے خراب نہیں ہوتا۔ 17۔ اس کا چھلکا چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔ اس کا طریقہ یوں ہے کہ مالٹے کے چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو صاف کر کے رگڑ لیں اور تیل سرسوں ملا کر رات کے وقت چہرے پر لیپ کر کے سو جائیں، صبح سویرے اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھو لیں، صرف چھ دن کے استعمال سے چہرے کے تمام داغ دھبے اور چھائیاں دور ہو جائیں گی۔ 18۔ مالٹے کے چھلکے کے صرف زردی والے حصے کو ہی اگر رات کو سونے سے قبل چہرے پر مل لیا جائے اور یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رہے تو مذکورہ بالا فائدہ چند ہی روز کے استعمال سے ہو جاتا ہے۔ 19۔ اگر ہاتھ پائوں کے تلوے جلتے ہوں یعنی ان سے گرمی نکلتی محسوس ہو تو چھ عدد مالٹے چھیل کر ان پر نمک اور کالی مرچ لگا کر اوس میں رکھیں، صبح نہار منہ کھانے سے یہ مرض دور ہو جاتا ہے۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-09-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •