google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کیا فیس بک کے دوست آپ کے اصل دوست ہیں؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کیا فیس بک کے دوست آپ کے اصل دوست ہیں؟




      نصرت شبنم
      سماجی روابط کی ویب سائٹس مثلاً ٹوئٹر اور فیس بک نے ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے، جہاں ہم کمپیوٹر کے سامنے سے اٹھے بغیر ناصرف اپنے دوستوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں بلکہ نئے دوست بھی بنا سکتے ہیں،لیکن نئی تحقیق میں ماہرین یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا دوستی کے تعلقات براہ راست کے رابطے کے بغیر بھی پنپ سکتے ہیں۔ یہ تازہ تحقیق آکسفرڈ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کی طرف سے منعقد کی گئی ، جس میں ایک مطالعے کے سربراہ ڈاکٹر رابن ڈنبر کو معلوم ہوا کہ ہماری نفسیاتی رکاوٹیں جو ہمیں اصل زندگی میں زیادہ قریبی دوست بنانے سے روکتی ہیں، وہی رکاوٹیں آن لائن قریبی دوستوں کی تعداد کو بھی محدود کرتی ہیں۔یہ تحقیق ’’رائل سوسائٹی اوپن سائنس‘‘ کی جنوری کی اشاعت کا حصہ ہے، جس میں ڈاکٹر رابن ڈنبر نے کہا کہ یقینی طور پر فیس بک کی وجہ سے کبھی کبھار ملنے جلنے والے دوستوں کے ساتھ بھی تعلقات کو کسی نا کسی حد تک برقرار رکھا جا سکتا ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر آپ اپنے دوستوں سے وقتاً فوقتاً ملاقاتیں نہیں کرتے ہیں، تو صرف سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے سے آپ اپنے دوستوں کو واقف کار بننے سے نہیں روک سکتے ہیں‘‘۔انھوں نے کہا کہ چہرے سے چہرے کے رابطے میں کوئی ایسی خاص بات ہے، جو دوستی کے رشتے کو برقرار رکھنے میں اہم ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وقتاً فوقتاً دوستوں کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بات چیت کرنا دوستی کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈنبر اور ان کے ساتھیوں نے دو مطالعاتی جائزے شروع کیے، جس میں انہوں نے سماجی دماغ کے نظریہ کی جانچ پڑتال کی یہ ایک سوچ ہے، جو بتاتی ہے کہ ہمارا دماغ تعلقات نبھانے کے لیے صرف 100 سے 200 افراد کے سائز کا گروپ تشکیل دینے کے قابل ہے۔یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے زیادہ حقیقی دوست بن سکتے ہیں؟ محققین نے اپنے دو جائزوں کے لیے 3,300 شرکاء کو شامل کیا۔ایک عام سوشل میڈیا کے صارف نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس کے دوستوں کی اوسط 155 ہے۔ اسی طرح دوسرے جائزے کے شرکاء کے مطابق ان کے آن لائن دوستوں کی اوسط 183 تھی،تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے فیس بک کے دوستوں سے کتنا قریب ہیں؟ تو شرکاء سماجی دماغ کے نظریہ ’’سوشل برین ہائپوتھیسس‘‘ سے متفق نظر آئے، جس کے مطابق انسان نفسیاتی طور پر زیادہ دوستیاں نبھانے کے قابل نہیں ۔ فیس بک پر 155 دوست رکھنے والے صارفین نے بتایا کہ وہ دوستوں کے گروپ میں سے صرف 28 دوستوں کو اپنا حقیقی دوست سمجھتے ہیں۔مزید برآں انہوں نے وضاحت کی کہ فیس بک پر وہ صرف 4 ایسے دوست رکھتے ہیں،جنھیں وہ مصیبت کے وقت میں پکار سکتے ہیںجبکہ 14 وہ دوست ہیں، جن سے انھیں مشکل وقت میں ہمدردی مل سکتی ہے حتیٰ کہ فیس بک کے ایسے صارفین جن کے دوستوں کی اوسط زیادہ تھی۔انہوں نے بھی مشکل حالات میں مدد اور ہمدردی کے لیے صرف چند دوستوں کے نام لیے۔شریک محقق فج ایس نے مطالعے سے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں نئے اور پرانے دوستوں کے ساتھ دوستی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ فیس بک کے پوسٹ، لائیکس اور سیلفیاں اس خوشی کا متبادل نہیں بن سکتی ہیں، جو خوشی آپ کو دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ فیس بک، جہاں آپ کو نئے دوست بنانے کے قابل بناتا ہے، وہیں آپ کے واقف کاروں کو دوست بنانے کی اجازت دیتا ہے جبکہ حقیقی دنیا میں ہم واضح طور پر اپنے قریبی اور دور کے رشتوں میں فرق کر سکتے ہیں۔ ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: کیا فیس بک کے دوست آپ کے اصل دوست ہیں؟

      @intelligent086 Bhai
      Thanks 4 informative sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-12-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کیا فیس بک کے دوست آپ کے اصل دوست ہیں؟

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Bhai
      Thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-12-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •