باب:کسی کوڑی پر پیشاب کرنا۔صحیح بخاری
بَاب الْبَوْلِ عِنْدَ سُبَاطَةِ قَوْمٍ
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۲۴ / حدیث مرفوع
۲۲۴۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ کَانَ أَبُو مُوسَی الْأَشْعَرِيُّ يُشَدِّدُ فِي الْبَوْلِ وَيَقُولُ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ کَانَ إِذَا أَصَابَ ثَوْبَ أَحَدِهِمْ قَرَضَهُ فَقَالَ حُذَيْفَةُ لَيْتَهُ أَمْسَکَ أَتَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا۔
۲۴۔محمد بن عرعرہ، شعبہ، منصور، ابو وائل سے روایت ہے کہ ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیشاب کے بارہ میں سختی کیا کرتے تھے، کہتے تھے کہ بنی اسرائیل میں جب کسی کے کپڑے پر پیشاب لگ جاتا تھا، تو وہ اسے کاٹ ڈالتا تھا، حذیفہ نے (جب سنا تو) کہا اگر وہ (اپنی سختی سے) باز آجائیں تو بہتر ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی قوم کے گھورے پر تشریف لائے تھے، اور (وہاں) کھڑے ہو کر پیشاب کیا تھا۔
Bookmarks