google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ہوا کی نمی کو پانی میں تبدیل کرنے والی بوتل &#

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ہوا کی نمی کو پانی میں تبدیل کرنے والی بوتل &#

      ہوا کی نمی کو پانی میں تبدیل کرنے والی بوتل ایجاد




      ویانا: آسٹریا کے ڈئزائنر نے ماحول دوست ایجاد کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ایسی بوتل بنائی ہے جسے سائیکل پر لگا کر سفر کے دوران ہوا کی نمی جمع کرکے اس سے قابلِ نوش پانی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
      یہ جدید بوتل آسانی سے کسی بھی سائیکل پر نصب کی جاسکتی ہے اور عملِ تکثیف (کنڈینسیشن) کے تحت ہوا میں موجود پانی کے بخارات کو جمع کرکے انہیں صاف پانی کی شکل دے سکتی ہیں۔ ڈیزائنر کے مطابق ہوا میں نمی کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی بوتل میں پانی اتنی ہی جلدی بننا شروع ہوجاتا ہے جب کہ دلچسپ امر یہ ہے کہ نہ صرف مرطوب علاقوں بلکہ ریگستان کی فضاؤں سے بھی اس بوتل کے ذریعے پانی جمع کیا جاسکتا ہے۔
      شمسی توانائی سے چلنے والی یہ بوتل فونٹس کولر کی طرح کام کرتی ہے، جیسے جیسے سائیکل آگے بڑھتی ہے اندر ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے جو ہوا کی نمی کو پانی بناتی رہتی ہے اور پانی قطرہ قطرہ نیچے جمع ہوتا رہتا ہے کیونکہ بخارات جمع ہوکر مائع شکل میں بدلتے رہتے ہیں۔
      ہوا میں اچھی نمی ہونے کی صورت میں یہ بوتل ایک گھنٹے میں آدھا لیٹر پانی جمع کرتی ہے اور اس کے لیے بہترین درجہ حرارت 30 سے 40 درجے سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد موزوں ہے جب کہ اس میں ایک فلٹر بھی نصب ہے جو پانی کو گردوغبار اور دیگر جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔
      اگرچہ ابھی پانی جمع کرنے کے لیے تیز ہوا درکار ہوتی ہے لیکن اب اس بوتل میں ہوا اندر جذب کرنے والے خودکار نظام پر بھی کام ہورہا ہے اور ساتھ ہی انتہائی خشک اور گرم علاقوں میں پانی جمع کرنے والی بوتل پر بھی تحقیق جاری ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •