باب:مو زوں کو پاکی (وضو )کی حالت میں پہننا۔صحیح بخاری

بَاب إِذَا أَدْخَلَ رِجْلَيْهِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ

جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۰۴ / حدیث متواتر : مرفوع
۲۰۴۔حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَهْوَيْتُ لِأَنْزِعَ خُفَّيْهِ فَقَالَ دَعْهُمَا فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا۔

۲۰۴۔ابونعیم، زکریا، عامر، عروہ بن مغیرہ، مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں ایک سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا، میں نے (وضو کے وقت) چاہا کہ آپ کے دونوں موزوں کو اتار ڈالوں، آپ نے فرمایا کہ ان کو رہنے دو، میں نے ان کو طہارت کی حالت میں پہنا تھا، پھر آپ نے ان پر مسح کیا۔