google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کولیسٹرول پر قابو پائیے

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کولیسٹرول پر قابو پائیے



      کولیسٹرول پر قابو پائیے



      ڈاکٹر آصف محمود جاہ
      خون کی نالیوں میں کولیسٹرول کے بڑھنے سے دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لیے کئی قسم کی دوائیں استعمال ہوتی ہیں جن میں سے چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں: لوکول(Locol) ویسٹن(Vastin) سروائیو(Survive) مضر اثرات: ٭ جلد پردانے ٭ متلی ، پیٹ میں درد، قبض، ڈائریا ٭ سردرد، اونگھ ٭ جگر کی خرابی ٭ پٹھوں میں درد اور کمزوری احتیاط: ٭ جگر کے امراض میں استعمال نہ کریں۔ ٭ حاملہ عورتوں اور دودھ پلانے والی مائوں کو ایسی دوائوں کا استعمال ممنوع ہے۔ ٭ اگر دوا شروع کرنے کے بعد پھٹوں میں کمزوری اور درد ہونا شروع ہو جائے تو دوا بند کر دیں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت: مرغن اور چٹ پٹی غذائیں اور چلنے پھرنے، سیر کرنے یا ورزش سے مکمل بے اعتنائی کی صورت میں مختلف قسم کے مرض جنم لیتے ہیں جن میں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا زیادہ ہونا ہے۔ ایسے مریض جن میں مجموعی کولیسٹرول اور LDL کولیسٹرول کی زیادتی ہو وہ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیاں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے کیونکہ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیوں کے اپنے مضر اثرات ہوتے ہیں۔ اس لیے سب سے پہلے مریض کا معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کرنا ضروری ہونا ہے۔ کولیسٹرول کم کرنے والی گولیاں خاصی مہنگی ہوتی ہیں۔ مقامی کمپنی کی بنی ہوئی دوا استعمال کی جائے تو یہ نسبتاً سستی ہیں اور اثر کے لحاظ سے دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔ آسان اور متبادل علاج: کولیسٹرول کی زیادتی دل کی بے شمار بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ کولیسٹرول کا زیادہ ہونا آج کل کے طرز زندگی کی زحمتوں میں سے ایک ہے۔ ہر قسم کی خوراک کا بے وقت اور بے دریغ استعمال اور کسی قسم کی سیر اور ورزش سے دوری کی وجہ سے کولیسٹرول لیول خون میں بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ دوائیوں کے بغیر کولیسٹرول کم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔ ٭ انڈے کھانے بالکل چھوڑ دیں۔ انڈے کی سفیدی لی جا سکتی ہے۔ ٭ گوشت کا استعمال کم کر دیں۔ چربی والے گوشت سے بالکل پرہیز کریں۔ ٭ مکھن، پنیر، کریم والا دودھ اور دیسی گھی کا استعمال چھوڑ دیں۔ ٭ گردے، کلیجی، مغز، سری پائے، نہاری وغیرہ بالکل نہ کھائیں۔ ٭ سبز پتوں والی تازہ سبزیاں اور تازہ پھل، جن میں کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا، کا زیادہ استعمال کریں۔ ٭ ناشتے میں لہسن اور کچی گاجروں کا باقاعدہ استعمال کریں۔ اس سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔ ٭ اسپغول کے پودے کے بیجوںکا تیل، دن میں دو مرتبہ چمچہ بھر کر نوش کر لیا جائے تو کولیسٹرول کی سطح نارمل ہو جاتی ہے۔ ٭ Licithin کے استعمال سے کولیسٹرول شریانوں اور وریدوں کی دیواروں میں نہیں جمتا۔ سویا بین، سبز اناج، انڈے کی سفیدی، ویجیٹیبل آئل اور Unpasturised دودھ Licithinسے بھر پور ہیں۔ اس لیے ان کا زیادہ استعمال کریں۔ ٭ وٹامن Eخون میں Licithinکو بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے خون میں کولیٹرول کا لیول کم ہو جاتا ہے۔ ٭ ریشہ دار غذائیں زیادہ استعمال کریں۔ ٭ سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کریں۔ ٭ اللہ پر پورا یقین رکھیں۔ مثبت سوچ اپنائیں۔ یہ بات ذہن نشین کریں کہ یقین کامل اور مثبت سوچ کے ساتھ آپ ہر قسم کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ ٭ ہمیشہ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں۔ خاص کر سونے سے پہلے بالکل ہلکی خوراک لیں۔ ٭ روزانہ کی سیر اور ورزش کو معمول بنائیں۔ ٭…٭…٭







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •