google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: چھوہارہ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      چھوہارہ




      ڈاکٹر محمد رشید
      عربی: خرمائے یا بس فارسی: خرمائے خشک سندھی: شونحاور بنگالی: غرر کھجور ،انگریزی: Date مشہور عام میوہ ہے۔ اس کا رنگ سرخ ،ذائقہ شیریں اور مزاج گرم اور تر ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک چار سے آٹھ عدد تک ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ چھوہارے کے فوائد: 1۔ چھوہارہ خون صالح پیدا کرتا ہے۔ 2۔ کثیر الغذا ہونے کے ناطے سے بدن کو موٹا کرتا ہے۔ 3 ۔ کمر درد کیلئے بے حد مفید ہے۔ ایسی صورت میں دودھ کے ہمراہ استعمال کرنا چائیے۔ 4۔ گردوں کو طاقت دیتا ہے۔ 5۔ چھوہارے کی گٹھلی عرق گلاب میں گھس کر اگر گوہانجنی پر لگائی جائے تو جلدی آرام آ جاتا ہے۔ 6۔ چھوہارے کی گٹھلی کو بھون کر بطور کافی استعمال کیا جاتا ہے۔ 7۔ سرد مزاج والوں کے لئے مفید ہے جب کہ گرم مزاج والوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ 8۔ امراض بلغمی میں مفید ہے۔ 9۔ فالج اور لقوہ میں چھوہارے کو دودھ میں ابال کر پلانے سے فائدہ ہوتا ہے، ایسی صورت میں پانچ عدد چھوہارے اور ایک پائو دودھ صبح و شام استعمال کرنا چاہیے۔ 10۔ یہ دیر ہضم بھی ہے، اس لئے کمزور معدہ والے احتیاط سے اس کو استعمال کریں۔ 11۔ پتھری کو توڑنا ہے۔ 12۔ بلغمی بخار میں دار چینی چھ ماشے، میتھی چھ ماشے، چھوہارہ ایک تولہ اور دودھ ڈیڑھ پائو ابال کر پلانے سے فوری فائد ہ حاصل ہوتا ہے۔ 13۔ بدن کی تھکان کو دور کرتا ہے۔ 14۔حضورؐ نے چھوہارے کے استعمال کو دل کی طاقت کے لئے تجویز فرمایا۔ 15۔بدن میں حرارت پیدا کرنے کے لئے ایک پائو دودھ میں دس عدد چھوہارے ابال کر کھانا بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں سے خون بہنا رُک جاتا ہے۔ 16۔ جن مریضوں کا ہاضمہ کمزور ہو ان کے لئے تین تولے چھوہارے اور دار چینی چار ماشے ملا کر پانی کے ہمراہ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ 17۔ جوڑوں کے درد اور سوجن کے لئے سات عدد چھوہارے اور سونٹھ پسی ہوئی پانچ ماشے دودھ میں جوش دے کر صبح نہار منہ پینے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے۔ 18۔ بھوک کھل کر لگانے کے لئے چھوہارے کا اچار استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔اچار بنانے کی ترکیب یوں ہے۔ چھوہارے ایک پائو، لیموں آدھ کلو، دار چینی، سیاہ مرچ، سیاہ زیرہ، بڑی الائچی کا دانہ ہر ایک چھ ماشہ پیس کر اچار بنا لیں، مقدار خوراک ایک تا تین دانہ چھوہارہ ہے۔ 19۔ نزلہ و زکام کو دور کرنے کے لئے چھوہارے چار عدد، ستاور اور ملٹھی، چھ چھ ماشے کو جوشاند بنا کر پلانے سے پسینہ آ کر طبیعت کھل جاتی ہے اور زکام بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ 20۔ سینے اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔ ٭…٭…٭







      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: چھوہارہ

      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-18-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: چھوہارہ

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •