باب:وضو اور غسل کی ابتداء داہنی طرف سے کرنا۔صحیح بخاری


بَاب التَّيَمُّنِ فِي الْوُضُوءِ وَالْغَسْلِ

جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۶۷ / حدیث مرفوع
۱۶۷۔حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُنَّ فِي غَسْلِ ابْنَتِهِ ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا۔

۱۶۷۔مسدد، اسمعیل، خالد، حفصہ بنت سیر ین، ام عطیہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں سے اپنی بیٹی کو غسل دینے کی حالت میں فرمایا کہ ان کے داہنی طرف سے اور ان کے وضو کے مقامات سے شروع کرو۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۶۸ / حدیث مرفوع
۱۶۸۔حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ فِي تَنَعُّلِهِ وَتَرَجُّلِهِ وَطُهُورِهِ وَفِي شَأْنِهِ کُلِّهِ۔

۱۶۸۔حفص بن عمر، شعبہ، اشعث بن سلیم، سلیم، مسروق، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جوتی پہننے، کنگھی کرنے اور طہارت کرنے (غرض) تمام اچھے کاموں میں دائیں طرف سے شروع کرنا اچھا معلوم ہوتا تھا۔