باب:ایڑیوں کا دھونا۔صحیح بخاری
بَاب غَسْلِ الْأَعْقَابِ وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَغْسِلُ مَوْضِعَ الْخَاتَمِ إِذَا تَوَضَّأَ
ایڑیاں دھونا، ابن سیرینؒ وضوء کرتے وقت انگوٹھی کے نیچے کی جگہ کو بھی (اہتمام سے) دھوتے تھے۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۶۵ / حدیث متواتر : مرفوع
۱۶۵۔حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَکَانَ يَمُرّ ُبِنَا وَالنَّاسُ يَتَوَضَّئُونَ مِنْ الْمِطْهَرَةِ فَقَالَ أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ فَإِنَّ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنْ النَّارِ۔
۱۶۵۔آدم بن ابی ایاس، شعبہ، محمد بن زیاد کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا اور وہ ہمارے پاس آمد ورفت رکھتے تھے، چونکہ لوگ مطہرۃ سے وضو کرتے تھے، تو انہوں نے کہا کہ وضو کو پورا کرو، اس لئے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایڑیوں کے لئے آگ سے تباہی ہے۔
Bookmarks