باب:وضو میں اعضاء کو تین تین بار دھونا۔صحیح بخاری


بَاب الْوُضُوءِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا

جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۶۰ / حدیث متواتر : مرفوع
۱۶۰۔حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْأُوَيْسِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا بِإِنَاءٍ فَأَفْرَغَ عَلَی کَفَّيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ فَغَسَلَهُمَا ثُمَّ أَدْخَلَ يَمِينَهُ فِي الْإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَيَدَيْهِ إِلَی الْمِرْفَقَيْنِ ثَلَاثَ مِرَارٍ ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثَ مِرَارٍ إِلَی الْکَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَکِنْ عُرْوَةُ يُحَدِّثُ عَنْ حُمْرَانَ فَلَمَّا تَوَضَّأَ عُثْمَانُ قَالَ أَلَا أُحَدِّثُکُمْ حَدِيثًا لَوْلَا آيَةٌ مَا حَدَّثْتُکُمُوهُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ يُحْسِنُ وُضُوءَهُ وَيُصَلِّي الصَّلَاةَ إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ حَتَّی يُصَلِّيَهَا قَالَ عُرْوَةُ الْآيَةَ إِنَّ الَّذِينَ يَکْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا۔

۱۶۰۔عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی، ابراہیم بن سعد، ابن شہا ب، عطاءبن یزید، حمران (حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام) سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پانی کا ایک برتن مانگا، اولا اپنی ہتھیلیوں پر تین بار پانی ڈالا، پھر کلی کی اور ناک صاف کی، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو کوئی میرے اس وضو کے مثل وضو کرے اور اس کے بعد دو رکعت نماز خلوص نیت سے پڑھے، تو اس سے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ابراہیم، صالح بن کیسان، ابن شہاب، عروہ، حمران کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وضو کیا تو فرمایا اگر ایک آیت نہ ہوتی تو میں تم سے یہ حدیث بیان نہ کرتا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا جو شخص اچھی طرح وضو کر کے نماز پڑھتا ہے تو اس وضو اور نماز کے درمیان گناہ معاف کر دئییے جاتے ہیں، عروہ کہتے ہیں وہ آیت یہ ہے (إِنَّ الَّذِينَ يَکْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا) الخ۔