باب:پیشاب کرتے وقت اپنے عضو خاص کو اپنے داہنے ہاتھ سے نہ پکڑے۔صحیح بخاری


بَاب لَا يُمْسِكُ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ إِذَا بَالَ

جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۱۵۵ / حدیث مرفوع
۱۵۵۔حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا بَالَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَأْخُذَنَّ ذَکَرَهُ بِيَمِينِهِ وَلَا يَسْتَنْجِي بِيَمِينِهِ وَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الْإِنَاءِ۔

۱۵۵۔محمد بن یوسف، اوزاعی، یحیی بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو وہ اپنے داہنے ہاتھ سے ہرگز شرمگاہ کو نہ پکڑے اور نہ ہی داہنے ہاتھ سے استنجاء کرے اور نہ (پانی پیتے ہوئے) برتن میں سانس لے۔