google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: وزن گھٹانے والی قدرتی غذائیں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وزن گھٹانے والی قدرتی غذائیں




      جو کا آٹا
      جَو کے آٹے میں ایسے حل پذیر فائبر موجود ہوتے ہیں جو آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں اس طرح نہ صرف بھوک دیر سے لگتی ہے بلکہ فرد کئی گھنٹوں تک توانا محسوس کرتا ہے۔ جو کا آٹا خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے اور شریانوں میں خون جمنے سے بھی روکتا ہے۔ جو کا آٹا چونکہ زود ہضم اور قبض کشا ہوتا ہے ،اس لیے ماہرین کے مطابق:’’یہ آنتوں کے کینسر میں بھی مفید ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں مختلف فلیورز میں دستیاب ہے جن میں مصنوعی مٹھاس اور کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ ان کا استعمال کرنے کے بجائے سادہ جو ے آٹے کا استعمال کر لیا جائے۔ اسے دودھ یا کسی بھی اپنے پسندیدہ فروٹ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ بہت ہی صحت بخش اور زود ہضم غذا تصور کی جاتی ہے۔‘‘ کدو کدو بھی وزن گھٹانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جاپانی ریسرچ کے مطابق ایک کپ کدو میں چالیس کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ یہ انتہائی غذائیت بخش ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں بلکہ ان میں وٹامن اے اور سی اور فائبر بھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اسے وزن گھٹانے والی غذا کاایک اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ دہی حالیہ تحقیق کے مطابق دہی چربی کو جلانے اور وزن گھٹانے کا باعث بنتا ہے۔ اس میں چکنائی کی کم مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ اس میں موجود کیلشیم اور پروٹین میٹابولزم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیلشیم چکنائی کے ذخائر کو کم کر کے میٹابولزم کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں جبکہ پروٹین جسم کی ساخت بنانے اور پٹھوں کے ٹشوز کی حفاظت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آج کل بازار میں مختلف ذائقوں اور فلیورز کے یوگرٹ کے پیکٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ لیکن وزن کم کرنے والے افراد کو ہمیشہ سادہ دہی کا انتخاب کرنا چاہیے۔ گھر میں تیار کیا ہوا دہی سب سے زیادہ مفید اور صحت بخش ہوتا ہے اور ہر روز تازہ دہی کا استعمال تو صحت کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔ دہی کو چٹنی سلاد اور اپنے پسندیدہ پھلوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گریپ فر وٹ وزن گھٹانے والے ڈائٹ پلان میں گریپ فروٹ ضرور شامل کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں موجود چکنائی کو جلانے والے ایسے مادے یا انزائم موجود ہوتے ہیں جو انسولین کی سطح کو کم کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔ وزن بڑی تیزی سے کم ہوتا ہے۔ گریپ فروٹ میں کیلوریز بہت کم مقدار میں موجود ہوتی ہے جبکہ ان میں آکسیڈنٹ وٹامن سی اور پوٹاشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بادام بادام پروٹین فائبر اور طاقتور ایٹنی آکسیڈنٹ اور وٹامن ای کا اہم ذریعہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق مٹھی بھر بادام کا روزانہ استعمال وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ باداموں میں پائی جانے والی چکنائی کے حوالے سے ماہرین کی رائے ہے کہ یہ جسم میں مکمل طور پر جذب نہیں ہوتی۔ بادام کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: وزن گھٹانے والی قدرتی غذائیں

      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-18-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: وزن گھٹانے والی قدرتی غذائیں

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •