google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: گلی ڈنڈا ہمارے روایتی کھیل

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      گلی ڈنڈا ہمارے روایتی کھیل




      پاکستان ،انڈیا ،نیپال ،کمبوڈیا اور اٹلی میں یکساں مقبو ل قدیم ترین کھیل پنجانی نوجوانوں کا پسندیدہ اور ہر دلعزیز کھیل رہا ہے ۔آج کل بھی دیہاتوں میں نظر آتا ہے، لیکن آج سے پندرہ بیس برس قبل پنجاب کے اکثر دیہات میں اس کے باقاعدہ مقابلے ہوتے تھے ۔ یہ لکڑ ی کے ایک دو ڈھائی فٹ لمبے ڈنڈے اور دونوں طرف سے نوکیلی تین انچ قطر کی گول لکڑی (گلی جو تقریباً چار ،پانچ انچ لمبی ہوتی ہے )سے کھیلا جاتا ہے ۔یہ خالصتاً لڑکوں کا کھیل ہے اور کرکٹ کی طرح کھلے میدانوں میں کھیلا جاتا ہے ۔ گلی ڈنڈا کھیلنے کے کئی طریقے رائج رہے، مگر مقبول طرز کرکٹ کی طرح ہے ۔ دو ٹیمیں کھیل کھیلتی ہیں ،گلی کو ڈنڈے سے دور پھینکا جاتا ہے ،پھر ایک کھلاڑی گلی سے ڈنڈے کا نشانہ لینے کی کوشش کرتا ہے ۔نشانہ نہ لگنے کی صورت میں ڈنڈے سے گلی کے ایک کنارے پر ضرب لگا کر اُس فضا میں اچھالا جاتا ہے اور اسی ڈنڈے سے گلی کو فضا میں ہی ضرب لگا کر دور پھینکا جاتا ہے ۔ا س طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے، گلی کو فضا میں اچک لینے کی صورت میں کھلاڑی آئوٹ ہو جاتا ہے اور دوسرے کھلاڑی کی باری آجاتی ہے۔ (غلام نبی شاکر کی کتاب ’’میراگمشدہ پنجاب‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-15-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    urdu point گلی ڈنڈا

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •