google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: اُف یہ تھکن

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اُف یہ تھکن




      اُف یہ تھکن





      احمد سلیم
      قدرت نے انسان کاجو نظام بنایا ہے ،وہ اپنی جگہ بالکل درست ہے ،مگر انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے۔وہ ہر کام جلدی سے نبٹانے کی کوشش کرتا ہے اور سارے نظام کو درہم برہم کردیتا ہے۔اب یہی دیکھ لیجیے کہ اللہ نے دن کام کرنے کو اور رات آرام کرنے کے لیے بنایا ہے، لیکن حضرت ِانسان نے ’’راونڈ دا کلاک‘‘ سسٹم رائج کیا،پھرسارا نظام گڑبڑاگیا۔زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کی دھن نے انسان کو اخلاقی ، تہذیبی اور صحت کے بے شمار مسائل نے آگھیرا۔ ان میں ایک فطری مرض تھکن ہے۔تھکن کو مرض کے زمرہ میں شامل کرنا شائد زیادتی ہوگی، مگرمسلسل تھکن کئی ایک امراض کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔اگرآپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں ،تو اس کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں، لیکن ماہرین کے نزدیک تھکاوٹ کی سات بڑی وجوہ ہیں، جن پر قابو پاکر تازگی اور چستی بھری زندگی حاصل کی جاسکتی ہے: ۱۔ اگر آپ شکر کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ،تو نہ صرف وہ شکر بلکہ سفید بریڈ، چاول اور چپس وغیرہ کی مٹھاس بھی آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ تھکاوٹ سے بچنے کے لیے ان چیزوں میں احتیاط برتنا ہوگی جبکہ توانائی کے لیے گندم، جو اور دیگر اشیا پر انحصار کرنا ہوگا۔ ۲۔ نیند نہ صرف جسم کی ٹوٹ پھوٹ کو درست کرتی ہے بلکہ دماغ کے افعال کو منظم رکھنے کے لیے بھی بہت ضروری ہے، اسی لیے اپنی نیند کا جائزہ لیجئے کہ وہ آپ کے لیے کتنی ضروری ہے اور ساتھ ہی ورزش کو بھی اپنا معمول بنائیے کیونکہ چست اور توانا رہنے کے لیے اس سے بہتر کوئی شے نہیں۔ ماہرین کے نزدیک ورزش سے دماغ میں خاص کیمیکل خارج ہوتے ہیں ،جو خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں اور اس سے نیند کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔ ۳۔ صبح کا ناشتہ دن بھر کی مشقت کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے۔اس کے بغیر بدن کو توانائی نہیں ملتی اور دن بھر تھکاوٹ کا احساس طاری رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ توانا اور چست رہنے کے لیے ناشتہ اطمینان اور متوازن خوراک کے ساتھ کرنا چاہیے جبکہ ناشتے میں دودھ، جوس، پھل انڈے اور مغزیات وغیرہ روزمرہ کی بھاگ دوڑ کے لیے مناسب توانائی فراہم کرتے ہیں۔ ۴۔ طویل دورانیے تک بیٹھے رہنا صحت کے لیے بہت مضر ہوتا ہے،مثلاً ایک گھنٹے تک بیٹھنے سے دل پر اثر پڑتا ہے اور ساتھ ہی خون کا دورانیہ بھی سست پڑتا ہے جبکہ جسم میں آکسیجن بھی کم ہوتی ہے، اسی لیے لیے تھوڑی دیر کرسی چھوڑ کر چہل قدمی کرنا بہتر ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف آپ تھکاوٹ کے احساس سے بچ پائیں گے بلکہ اس عمل سے خون کا دورانیہ ہوگا، جس سے دماغ تک مناسب آکسیجن پہنچے گی اور آپ کی مستعدی میں اضافہ ہوگا۔ ۵۔اگرآپ کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی تھکاوٹ اورکاہلی کی ایک وجہ ہے کیونکہ کافی اور سافٹ ڈرنکس وغیرہ کا استعمال آپ میں وقتی چستی تو پیدا کرتا ہے، لیکن اس کی زیادتی انسان کو سست بھی بناسکتی ہے جبکہ دوپہر کے اوقات میں کافی کے زیادہ استعمال سے رات کی نیند بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ ۶۔ پانی انسانی صحت کے لیے بنیادی چیز ہے۔ اس سے آپ کی فعالیت اور تازگی برقراررہتی ہے جبکہ اس کی تھوڑی سی کمی بھی توانائی اورتوجہ پرمتاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال آپ کو توانا رکھتا ہے ،اسی لیے ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی ضرور پینا چاہیے۔ ۷۔ چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے کے انداز بھی باڈی لینگویج پر اثرانداز ہوتے ہیں، جس سے آپ پر تھکاوٹ طاری ہوتی ہے ،اس لیے اگر آپ کندھے سکیڑ کر دھیرے دھیرے چل رہے ہیں تو یہ نہ صرف تھکاوٹ بلکہ پریشانی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ چلتے وقت اپنا انداز باوقار رکھیے اس سے آپ تھکاوٹ کا شکار ہونے سے بھی بچ سکیں گے جبکہ خود کو توانا بھی محسوس کریں گے۔ ان سب سے ہٹ کرتھکن دُورکرنے کا سب سے بڑا ذریعہ اپنی فیملی کے لیے وقت دینا ہے۔ والدین ،بھائی بہن اوربیوی بچوں کے لیے تھوڑا سا وقت نکالیں۔ان سے بات چیت کریں۔بچوں کے ساتھ کھیلیں پھر دیکھیں تھکن کس قدر جلد رفو چکر ہوجاتی ہے اور آپ پھر سے تازہ دم ہوجاتے ہیں۔ کچھ وقت عبادات کے لیے بھی وقف کریںکیونکہ عبادت سے نہ ضرف جسمانی تھکن دورہوتی ہے بلکہ آپ ذہنی‘قلبی اور روحانی امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ تھکن، خدا کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے کیونکہ تھکن سے آپ کو آرام کرنے کا موقع ہاتھ لگتا ہے۔اگر ایسا نہ ہوا تو آپ کے ہرکام سے تھکن جھلکنے لگتی ہے۔بقول شاعر: لگتا ہے کئی راتوں کا جاگا ہے مصور تصویر کی آنکھوں سے تھکن جھانک رہی ہے ٭…٭…٭





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: اُف یہ تھکن

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-17-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اُف یہ تھکن

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    7. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: اُف یہ تھکن




    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-20-2016)

    9. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اُف یہ تھکن





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. #6
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: اُف یہ تھکن

      Buhat he zabardast sharing ka shukria






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    11. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اُف یہ تھکن

      Quote Originally Posted by KhUsHi View Post
      Buhat he zabardast sharing ka shukria




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •