صبح بھی آپؐ سے شام بھی آپ ؐسے
میری منسوب ہر اک گھڑی آپ ؐسےمیرے آقا میرا تو یہ ایمان ہےدونوں عالم کی رونق ہوئی آپ ؐسےآپ میرے تصور کی معراج ہیںمیرے کردار میں روشنی آپ ؐسےگر گیا تھا خود اپنی نظر سے بشرآج اس کو ملی برتری آپؐ سےآپؐ خالق کی بے مثل تخلیق ہیںکیسے لیتا کوئی برتری آپؐ سےکہکشاں ہی نہیں ان کی گردِ سفرچاند کو بھی ملی چاندنی آپؐ سےقبر میں آس عشق نبی ساتھ ہواے خدا التجا ہے یہی آپ ؐسے
Bookmarks