باب:کفر کی طرف واپسی آگ میں گرنے کے مترادف ہے۔۔صحیح بخاری
بَاب مَنْ كَرِهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ مِنْ الْإِيمَانِ
یہ با ت بھی ایمان میں داخل ہے کہ کفر میں واپس جانے کو برا سمجھے جیسے (کوئی) آگ میں ڈالے جانے کو برا سمجھتا ہے۔
جلد نمبر ۱ / پہلا پارہ / حدیث نمبر ۲۰ / حدیث مرفوع
۲۰۔حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ مَنْ کَانَ اللہُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا وَمَنْ أَحَبَّ عَبْدًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ وَمَنْ يَکْرَهُ أَنْ يَعُودَ فِي الْکُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللہُ کَمَا يَکْرَهُ أَنْ يُلْقَی فِي النَّارِ۔
۲۰۔سلیمان بن حرب، شعبہ، قتادہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس کسی میں یہ تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس (مزہ) پائے گا، وہ شخص جس کے نزدیک اللہ اور اسکا رسول تمام ماسوا سے محبوب ہو اور وہ شخص جو کسی بندہ سے صرف اللہ تعالی کے لئے محبت کرے اور وہ شخص جو ایمان نصیب ہونے کے بعد کفر اختیار کرنے کو ایسا برا سمجھے جیسے کوئی آگ میں ڈالے جا نے کو برا سمجھتا ہے۔
Bookmarks