google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: ذیابیطس سے یادداشت متاثر ہونے کا خدشہ 60 فیص&#

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ذیابیطس سے یادداشت متاثر ہونے کا خدشہ 60 فیص&#



      ذیابیطس سے یادداشت متاثر ہونے کا خدشہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، ماہرین صحت



      پرتھ: تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہیں ان میں بھول اور نسیان ( مثلاً ڈیمینشیا) کا شکار ہونے کا خدشہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
      آسٹریلیا میں کرٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک طویل مطالعے کے بعد کہا ہے کہ خواتین اس کیفیت کی زیادہ شکار ہوسکتی ہے جن میں شوگر کی وجہ سے دماغ میں خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں اور وہ بھولنے جیسے امراض کی شکار ہوجاتی ہیں تاہم ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم الزائیمر ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق فالج اور دماغ میں خون کی نالیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ سے کا اثر ذیابیطس کی حامل خواتین پر بہت زیادہ ہوتا ہے۔
      مطالعے کی خاتون مرکزی مصنف کے مطابق سگریٹ نوشی ترک کرنے ، صحت بخش خوراک اور باقاعدہ ورزش سے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ اس سروے کے لیے کرٹن یونیورسٹی کی ٹیم نے 23 لاکھ افراد کی 14 بین الاقوامی تحقیق اور سروے کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ الزائیمر کی وجہ اب تک اچھی طرح معلوم نہیں ہوسکی البتہ اس میں دماغ کے خلیات مرنے لگتے ہیں اور بھیجے میں غیرضروری پروٹین جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جب کہ ڈیمنشیا خون کی فراہمی رکنے، فالج اور خون کی رگیں سکڑنے سے واقع ہوتا ہے۔
      ماہرین کے مطابق ذیا بیطس گردوں، دل اور بینائی کو متاثر کرتی ہے جو ثابت ہوچکا ہے لیکن اب خصوصاً خواتین میں ڈیمنشیا سے بھی اس کا تعلق واضح ہوگیا ہے اور ذیابیطس کی شکار خواتین میں اس کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •