google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: سائنس دانوں نے موٹاپے کو پروسٹیٹ کینسر کی 

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سائنس دانوں نے موٹاپے کو پروسٹیٹ کینسر کی 



      سائنس دانوں نے موٹاپے کو پروسٹیٹ کینسر کی بڑی وجہ قرار دے دیا



      لندن: یوں تو موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے اور انسان کو کاہل اور سست بنا دیتا ہے جب کہ سائنس دان خبردار کر چکے ہیں کہ موٹاپا پوری دنیا میں کئی بیماریوں کی جڑ بن چکا ہے اور اب سائنسدان جانوروں اور انسانی خلیوں کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موٹاپے کے باعث مردوں کو پروسٹیٹ کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
      فرانسیسی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چکنے خلیے پروٹین خارج کرتے ہیں جس کے باعث چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر تیزی سے پھیلتا ہے جب کہ انسانی چکنے خلیے بھی پروٹین خارج کرتے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مردوں میں پروسٹیٹ کینسر موٹاپے کی وجہ سے ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے تاہم محققین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے والی ادویات مردوں میں اس کینسر کے پھیلاؤ سے قبل اسے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ادویات پہلے ہی تجرباتی طور پر دمہ جیسی بیماریوں کے لیے انسانوں پر استعمال کی جا رہی ہے۔
      تحقیق کے مطابق برطانیہ میں 8 میں سے ایک مرد پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے اور ہر سال 10 ہزار مرد پروسٹیٹ کینسر سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اگر اس مرض کی تشخیص جلد کرلی جائے تو زندگی بچ جانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس سے قبل کینسر کی بہت سے اقسام کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے کہ یہ موٹاپے کی وجہ سے ہوتے ہیں جس میں چھاتی کا کینسر بھی شامل ہے لیکن اب پہلی بار تحقیق کے نتیجے میں موٹاپے کے باعث پروسٹیٹ کینسر ہونے کے واضح ثبوت سامنے آئے ہیں جس کا پتہ سب سے پہلے چوہوں پر تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ موٹے چوہوں میں پروسٹیٹ سے باہر رسولی جلدی پھیلتی ہے۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-17-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •