پائوں جل گیا تو علاج کیجئے
پائوں میں سوئیاں چبھنا اور پائوں کا جلنا مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے مختلف قسم کی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ جن میں چند ایک درج ذیل ہیں: ایبوکال (Abocal) کیلسی پان ٹی(Calcipan-T) مضراثرات: ٭ سردرد، متلی، قے ٭ پیاس میں اضافہ، بھوک میں کمی ٭ قبض احتیاط : ٭ پائوں جلنے کی صورت میں کوئی بھی دوا شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت: پائوں میں سنسناہٹ اور ان کا جلنا مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے۔ سب سے اہم بات تو اس بیماری کا علاج ہے۔ جس کی وجہ سے پائوں جلتے ہیں۔ عموماً پیروں میں جلن کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے یا سنسناہٹ کی وجہ شوگر کی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔ آسان اور متبادل علاج: پیروں میں جلن کے علاج کے لیے مندرجہ ذیل آسان نسخوں پر عمل کریں۔ ٭رات کو کھانا سونے سے ایک گھنٹہ قبل کھائیں۔ سوتے وقت ایک دودھ کا گلاس لیں۔ ٭ سونے سے پہلے کھلے برتن میں نیم گرم پانی ڈال کر اس میں نمک ڈالیں اور 10-5 منٹ تک اس میں پائوں ڈالے رکھیں۔ ٭ سونے سے پہلے تارا میرا کے تیل اور ویسلین (پٹرولیم جیلی) سے پائوں کی مالش کریں۔ ٭ گرمیوں کے موسم میں پائوں کے تلوئوں پر مہینہ میں ایک بار مہندی ضرور لگائیں۔ ٭ آم کی بوررگڑنے سے بھی پائوں کی جلن میں افاقہ ہوتا ہے۔ ٭…٭…٭
Bookmarks