انسان اپنی زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا اظہار کرتا ہے، تحقیق

نسان ایک سال کے اندر ناراضی کا 260 بار،غصے یا نفرت کا 157 بار جب کہ خوف کے جذبے کا اظہار 156 بارکرتا ہے، تحقیق
لندن: انسانی زندگی خوشی اور غم کے جذبات کا امتزاج ہے اور پوری زندگی اسی کے نشیب و فراز میں گزار دیتا ہے لیکن کچھ لوگوں میں یہ جذبات کم اور کچھ میں زیادہ ہوتے ہیں اور ان ہی جذبات پر کی گئی ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا اظہار کرتا ہے اور اس کے بعد غم اس کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے۔برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں جن 5 احساسات کا اظہار کرتا ہے ان میں خوشی کا اظہار سب سے زیادہ بار کیا جاتا ہے جس کے مطابق ایک انسان ایک سال میں 468 بار یعنی ایک ہفتے میں 9 بارخوشی کے جذبے کا اظہار کرتا ہے جس کے بعد غمی، خوف، ناراضی اور غصے یا نفرت کا اظہار کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق خوشی کے بعد غم کا نمبر آتا ہے اور انسان ایک سال میں 312 مرتبہ اس جذبے کا اظہار کرتا ہے یا پھر کہا جا سکتا ہے کہ اسے پیش آنے والے حالات 312 بار غم یا اداسی میں مبتلا کردیتے ہیں۔
Bookmarks