google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: غفلت کیوں اور کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      غفلت کیوں اور کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟



      غفلت کیوں اور کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟



      عارف جمیل

      آج کل کی روز مرہ کی زندگی میں ہمیں عموماً ایسے واقعات سُننے کو ملتے ہیں جن سے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے واقعی اخلاقی قدریں ناپید و اصلاحی اقدامات ناکافی ہوتے چلے جارہے ہیں۔ بلکہ اگر آپ کسی سے اپنے ساتھ پیش آنے والے کسی معمولی سے واقعہ کا ذکر بھی کریں تو اگلا فوراً کہہ دے گا کہ میرے ساتھ یا میرے فلاں قریبی کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوچکا ہے۔ اصل میں آج اگر ہم صرف اپنے تئیں غور کریں تو ہم ذہن، جسم اور وقت کے ملاپ کے بغیر دن گذار رہے ہیں۔ یعنی تینوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں۔ بس اسی کا فائدہ اُٹھا کر کوئی دوسرا ہمیں پلک جھپکتے نقصان پہنچانے میں دیر نہیں کرتا۔
      پھر ہم اُس بُرے کام پر تو لعن طعن کرتے ہیں لیکن اپنی غفلت اور مستقبل میں احتیاط کے پہلو کو نظر انداز کرتے چلے جاتے ہیں۔ لہذا اس پر غور کرنے کیلئے چند روز مرہ معاملات کو زیرِ ِبحث لانا بہت ضروری ہے۔
      موبائل فون کہیں رکھ کر بھول جائیں
      یہ بھی ہماری ذہنی اُلجھنوں کا پیش خیمہ ہے کہ آج ہم اس ڈیوائس کے بغیر نہیں رہ سکتے اور غیر ضروری مواقعوں پر بھی استعمال کرکے وہاں ہی رکھ کر کسی کام میں مصروف ہوجاتے ہیں یا وہ کہیں گر بھی جاتا ہے۔ بس اب یہ اُس کا حق ہے جسکو مل گیا۔ بلکہ ایسے لگتا ہے کہ وہ اُس ہی کی تاک میں ہوتا ہے۔ حالانکہ ایسی صورت ِحال میں ملنے والے کو اُس ہی موبائل میں موجود پہلے دو چار نمبروں میں سے کسی ایک پر کال کرکے اطلاع دے دینی چاہیئے کہ فلاں کا یہ موبائل میرے پاس ہے واپس لے جائیں، پر کیوں؟
      تعمیراتی کمپنیاں
      اگر نو سر باز اپنے میدان میں سرگرمِ عمل رہتے ہیں تو عوام بھی اُن کے چکمے میں آئے بغیر نہیں رہتی۔ کبھی بیرونِ ملک جانے کا شوق اور کبھی اپنا گھر بنانے کیلئے پلاٹ حاصل کرنے کی خواہش وغیرہ۔ بلکہ آجکل تعمیر شُدہ گھر یا فلیٹ بھی اس ہی زُمرے میں آتا ہے۔ کیونکہ ملازمت پیشہ ور افراد اس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ وجہ ملازمت سے چُھٹیاں ممکن نہیں۔ بس اس ہی کا فائدہ اُٹھا کر آج ایسی تعمیراتی کمپنیاں بھی میدان میں آچکی ہیں جو خوبصورت گھر کی تعمیر کا خواب دکھا کر ایک بڑی رقم ہتھیا لیتی ہیں اور پھر چکر شروع، لیکن کمپنیوں کو احساس کہاں؟ انسان کے ہاتھوں انسان بے حال اور مکان ہواؤں میں!
      پیٹرول ڈالنے والا اسٹاف
      عام طور پر پٹرول پمپ پر جا کر پٹرول ڈالونے والا یہ کہہ کر کہ اتنے روپے کا پٹرول ڈال دیں یا تو موبائل پر بات کرنا شروع کردیتا ہے یا پٹرول پمپ کے اسٹاف ہی کا کوئی دوسرا فرد اُس کو دوسری طرف باتوں میں لگا لیتا ہے۔ مثلاً کہتا ہے کہ شیشہ صاف کردیں یا کسی پروموشن اسکیم کا ذکر کرتا ہے۔ اِس دوران کئی دفعہ پیٹرول ڈالنے والا فرد اپنے ذاتی فعل کے تحت میٹر کے روپے والے حصے کو تبدیل کردیتا ہے اور پھر صارف سے کہتا ہے کہ میٹر چیک کرلیں، پیٹرول ڈال دیا ہے۔ حالانکہ کسٹمر کو روپے والے میٹر کی بجائے لیٹر والے میٹر کو چیک کرنا چاہیئے۔
      لیکن چونکہ وہ ذہنی طور پر وہاں موجود نہیں ہوتا۔ لہذا ہیرا پھیری تو روپے والے میٹر میں ہوچکی ہوتی ہے اور کسٹمر کم پیٹرول ڈالوا کر بھی مطمئن ہو کر چلا جاتا ہے۔ اگر کوئی شک پر شکایت کر ہی دے تو جواب آتا ہے کہ میں نے آپکو میٹر صفر کرکے دکھا دیا تھا۔
      ہیکرز
      سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھلا کسی کو نقصان پہنچا کر کون سے اخلاقی اصول کی پیروی کی جاتی ہے؟ کیا اس سے نئی تعلیم میں نقص وفقدان گردانا جائے گا یا شیطانی کھیل کا گھمنڈ؟ آج کے مصروف ترین دور میں اگر کوئی ادارہ یا فرد اپنی معلومات کا مواد کمپیوٹر میں اس لئے محفوظ کرکے رکھتا ہے کہ جب کوئی معلومات درکا ہوں تو باآسانی حاصل کرلی جائیں۔ ان معلومات یا ویب کو ہیکرز اپنے بنائے ہوئے کسی بھی شیطانی سوفٹ وئیر سے ہیک کرلیتے ہیں۔ پاس ورڈ تبدیل کردینا، بینک اکاؤنٹ سے فنڈز منتقل کردینا، ٹیلی فون کارڈز کا استعمال اور وائرس سے کمپیوٹر کو نقصان پہنچانا وغیرہ بھی اس ہی کی کڑی ہے۔ بس جہاں یہ شیطانی عمل مالی طور پر نقصان کا باعث بنتا ہے وہیں ذہنی اذیت کا بھی۔
      راہ چلتے چھینا چھپٹی
      ویسے تو کوئی نئی بات نہیں، لیکن ایک وقت ہوگا کہ شاید ایسا کرنے والا کچھ تو خوف رکھتا ہو۔ خوفِ خدا یا خوفِ قانون! کیونکہ بہرحال فی الوقت تو ایسا کوئی خوف دکھائی نہیں دیتا۔ لہذا یہ ایسی واردات کا روپ اختیار کرچکی ہے کہ آئے دن کے اہم واقعات میں شمار ہونا اب معمول بن چکا ہے۔ موٹر سائیکل پر لٹیرے آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر دوسرے کے پاس جو بھی ہو لیکر اڑن چھو، اور بصورتِ مزاحمت گولی چلانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ بلکہ گذشتہ کچھ مدت سے موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی ہوئی خواتین سے اُنکا پرس اسطرح چھیننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ بے دھیانی میں سر کے بَل سڑک پر جا پڑتی ہیں اور پھر پولیس کے ساتھ ایمبولنس کو کال بھی یقینی ہوجاتی ہے۔
      غیر معیاری دوائیوں کا کاروبار
      ظاہر سی بات ہے کہ یہ کیمسٹ کے ساتھ ملی بھگت سے ہی ہوتا ہے۔ مقصد منافع کمانے کے علاوہ اور کیا ہوسکتا ہے؟ ایسا کام کرنے والوں کے نذدیک چونکہ زندہ رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا ضروری ہے، اگر کسی کی زندگی جاتی ہے تو اِس بات سے اُن لوگوں کو کوئی فرق ںہیں پڑتا۔
      میچوں پر شرطیں لگانا
      یہ بھی ایک عام نوعیت کی بُرائی تصور کی جا رہی ہے۔ جس کے نتائج منفی ہی ہوتے ہیں۔ کئی شادی شُدہ افراد اپنی ملازمتیں چھوڑ کر اس میں حصہ لیتے ہیں اور اپنی زندگی کی خوشیاں اپنے ہاتھوں برباد کردیتے ہیں ساتھ میں گھر بھی۔ بلکہ گذشتہ دنوں تو ایک فرد اس کام میں اتنا قرض دار ہوگیا کہ اُس نے چوہے مار دوائی پی کر خود کشی ہی کرلی۔
      احتیاطیں

      • پہلی صورت میں پیٹرول ڈالتے وقت مشین کے میٹر کی طرف متوجہ رہیں اور کسی آواز پر بھی توجہ نہ دیں۔ رقم و لیٹر کا تعین کریں۔
      • موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ خصوصاً دوکان، کار، موٹر سائیکل اور سڑک پر۔
      • پہلی کوشش کریں کہ اپنا مکان خود بنائیں یا پھر معیاری تعمیراتی کمپنی کا بنا ہوا مکان یک مُشت رقم کی ادائیگی پر خریدنے کو ترجیح دیں۔
      • سوشل میڈیا پر معیاری ویب سائیٹز آپ کو ہیکرز سے بچنے کی ہر ممکن تلقین کرتی اور گائیڈ لائن بھی دیتی ہیں۔ عمل یقینی بنائیں۔
      • دوائیاں ہی نہیں کوئی بھی شے خریدنے کے بعد اُس دوکان کی کیش میمو پر اُس شے کا نام بمعہ تیار کرنے والی کمپنی کا نام لکھوائیں۔ اگر دوکاندار نے انکار کردیا کہ اُس کے پاس کیش میمو نہیں ہے تو سمجھ جائیں کہ معاملہ گڑ بڑ ہے۔
      • شرطوں سے احتیاط تو دلوں کا بھید ہی ہے۔ لہذا دُعا گو رہیں کہ اس بھید پر خودداری کندہ ہو۔

      اِن کے علاوہ بھی کچھ اور معاملات میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ جن میں گھر میں ملازمین پر خصوصی نظر، اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے وقت ارد گرد کے افراد کا جائزہ اور خاص طور پر آجکل اپنے بچوں کے دوستوں اور سہیلیوں کے گھر والوں کی تحقیق کہ وہ کون لوگ ہیں؟ وغیرہ۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (01-02-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: غفلت کیوں اور کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟

      Nice Sharing
      Thanks for sharing


    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: غفلت کیوں اور کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: غفلت کیوں اور کیسے نقصان پہنچا سکتی ہے؟

      Behtreen


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •