google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: کاش!زکر برک

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کاش!زکر برک



      نعیم اقبال
      آپ کی نگاہوں سے آئے روز ایسی بے شمار خبریں گزرتی ہوں گی ’’ بیٹا پیدا نہ ہونے پر خاوند نے بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ دوسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔بیٹے کی خواہش پوری نہ ہونے پرسسرالیوں نے بہو پر تیل چھڑک ڈالا ‘‘وغیرہ وغیرہ۔ ترقی کے اس دور میں نجانے کیوں اب بھی بیٹی کو بوجھ تصور کیا جاتا ہے اور نجانے اور کتنی صدیاں ہمیں دورِ جاہلیت میں جینا پڑے گا؟ حالانکہ نبی اکرمﷺ نے دورِ جاہلیت کے سارے بتوں کو پاش پاش کر کے ہمیں زندگی گزارنے کے لئے بہترین راہ دکھائی، مگر افسو س صد افسوس کہ جس راہ پر ہمیں چل کر کامیابی و کامرانی حاصل کرنا تھی،انہیں اغیار نے اپنا کر ہمیں لاجواب کر دیا۔ اس کی تازہ مثال فیس بُک کے بانی مارک زکر برگ کی ہے، جنہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اپنے 99 فیصد اثاثہ جات عطیہ کر دئیے ، جو تقریباً45ارب ڈالر بنتے ہیں۔ یاد رہے فیس بُک دنیا کی دوسری بڑی سوشل ویب سائٹ ہے ،جس میں کم و بیش 10ہزار ملازمین کام کرتے ہیں اور اس کا سالانہ منافع 12 ارب ڈالر ہے۔زکر برگ کے اس اقدام کو اقوام عالم نے نہ صرف سرا ہا ہے بلکہ انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔فیس بُک کے بانی کی عطیہ کی گئی رقم غریب عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لئے خرچ کی جائے گی جس کا نہ صرف امریکا کے عوام بلکہ اقوام عالم کے غریب ممالک کی پسماندگی کو بھی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ کاش! زکر برک کی عطیہ کی گئی اس رقم سے ہمارے ذہنوں کی پسماندگی بھی دور ہو سکے اور ہم بیٹیوں کو زحمت کے بجائے رحمت تصور کرتے ہوئے، ان کی پرورش بیٹوں کی طرح کریں۔یقین جانیے یہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گیں۔ پاکستان کی چند ذہین اور بہادر بیٹیوں کی مثال آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ، جن میںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید سرفہرست ہے۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا کل زمانہ قائل تھا۔نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا نام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں،جوتن ِ تنہا علم کے دشمنوں کے خلاف ڈٹ گئیں اور جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہ کیا۔آئی ٹی کی دنیا میں ارفع کریم ،کم عمری میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں ، جس برق رفتاری کے ساتھ وہ پاکستان کا نام روشن کر رہیں تھی، اس پر پورا پاکستان رشک کر رہا تھا،لیکن شاید قدرت کو کچھ ا ور ہی منظور تھا۔ وہ جلد ہی زندگی کی بازی ہار گئیں اور موت کی خاموش وادی میں چلی گئی۔کوہ پیمائی کے حوالے سے ثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔وہ پہلی مسلمان خاتون ہیں جنہوں نے 21 سال کی عمر میںمائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔ قوم کی بہادر بیٹی مریم مختیار ، جس نے ایئر فورس کو جوائن کیا ا ور دوران فلائٹ اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان سب بہادریوں بیٹیوں نے پاکستان کا سر فخر سے کیا ہے۔ جب بیٹی کی پیدائش پر آپ والدین ہی اسے بوجھ گردانیں گے تو پھر یہ معصوم بیٹیاں بھی اپنے آپ کو دھرتی کا بوجھ ہی تصور کریں گیں۔ اس لئے سب سے پہلے والدین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بیٹی اور بیٹے کے فرق کو ختم کریں۔ بیٹی کو بھی زندگی گزارنے کے لئے وہ سب حقوق فراہم کریں جو آپ بیٹے کو دیتے ہیں۔ یقین مانیے جب آپ ایسا کر لیں گے تو آپ کی بیٹی نہ صرف معاشرے کا باوقار شہری بنے گی بلکہ آپ بھی اس پر فخر محسوس کریں گے۔ہماری ذہنی پسماندگی زکر برگ نے دور نہیں کرنی بلکہ ہمیں خود ا س سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔ ٭…٭…٭



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: کاش!زکر برک

      @intelligent086 thanks 4 informative sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-11-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کاش!زکر برک

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-11-2016)

    7. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: کاش!زکر برک

      @intelligent086 ye Urdu Adab ka buhat sa Material yahan maujood hai


    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-12-2016)

    9. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کاش!زکر برک

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 ye Urdu Adab ka buhat sa Material yahan maujood hai
      Done...


      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-12-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •