google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: چالیس سال سے زائد عمر میں پہلی بارماں بننے 

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      چالیس سال سے زائد عمر میں پہلی بارماں بننے 



      چالیس سال سے زائد عمر میں پہلی بارماں بننے والی خواتین کے بچے موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں، تحقیق



      لندن: موٹاپا عالمی سطح پر ایک بڑی بیماری کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اورسائنس دان اس پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات اور تحقیق کررہے ہیں ایسی ہی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جو خواتین 30 اور 40 سال کے درمیان پہلی بارماں بنتی ہیں ان کے بچے زیادہ اسمارٹ ہوتے ہیں جب کہ ایسی خواتین جو 40 سال کی عمر کے بعد ماں بنتی ہیں ان کے بچے فربہ اور موٹے ہوتے ہیں۔
      برطانیہ اسکول آف اکنامکس میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے جو خواتین 23 سے 29 سال کے درمیان پہلی بار ماں بنتی ہیں ان کے بچے کم ذہین اور ہوشیار ہوتے ہیں جب کہ جو خواتین 30 سے 39 سال کے درمیان پہلی بار ماں بنتی ہیں ان کے بچے زیادہ ذہین اور اسمارٹ ہوتے ہیں جب کہ 40 سال کے بعد پہلی بار ماں بننے والی خواتین کے بچے فربہ اور موٹاپے کا شکار بھی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے سربراہ اپنی تحقیق کے دوران 18 ہزار بچوں کی پیدائش سے لے کر نوجوانی تک کی عمر کا مطالعہ کیا اور اس سے جو نتیجہ سامنے آیا اس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کا تعلق ماؤں کی عمر کے ساتھ ساتھ معاشی اور معاشرتی ماحول پر بھی ہوتا ہے تاہم ایک بات توواضح ہے کہ دیر سے ماں بننے والی خواتین کے بچے اوور ویٹ ہوتے ہیں اور ان کی یہ کیفیت بڑی عمر تک رہتی ہے۔
      ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ جو خواتین 30 سال کی عمر میں پہلی بار ماں بنتی ہیں اور وہ تعلیم یافتہ، بہتری مالی پوزیشن اور گھریلو تعلقات میں استحکام رکھتی ہیں تو ان کے بچے زیادہ ہوشیار، ذہین اور اسمارٹ ہوتے ہیں اور یہ اس لیے ہوتا ہے کہ ان ماؤں کو بچوں کی کیئر کرنے کے لیے موزوں ماحول میسر ہوتا ہے اور وہ زیادہ ایکٹو اور اپنے حمل کے دوران بہترمنصوبہ بندی کرتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق جو خواتین زیادہ بڑی عمر یعنی 40 سال کے بعد پہلی بار ماں بنتی ہیں وہ بچے کے معاملے میں ضرورت سے زیادہ محتاط ہوتی ہیں اور بچوں کواپنا دودھ پلاتی اور ان کو اچھی طرح سمجھتی ہیں جس سے وہ زیادہ موٹے ہوجاتے ہیں۔
      ماہرین کا تحقیق کے ایک اور پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تحقیق کے دوران صرف معاشی اور معاشرتی پہلو کو سامنے رکھ کر بچوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا تو جو خواتین 20 سے 29 یا پھر 30 سے 39 سال کے درمیان مائیں بنتی ہیں تو ان کی صحت میں کوئی زیادہ فرق نہ تھا لیکن یہ فرق 40 سال کی عمر میں ماں بننے والی خواتین میں بڑا واضح تھا۔ ماہرین کے مطابق اس پوری تحقیق کو یوں سمیٹا جا سکتا ہے کہ جو خواتین 40 سال کی عمر میں پہلی بار مائیں بنتی ہیں ان میں کم توانائی ہوتی ہے اور وہ کم سرگرمیوں میں شریک ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ موٹے بچے کو جنم دیتی ہیں۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-18-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •