google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: مزدور شاعر

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مزدور شاعر



      مستری بدھو نہایت شریف، محنتی اور دیانت دار انسان تھا۔ جب بھی اس سے ملاقات ہوتی نہایت خلوص سے پیش آتا۔ ایک دن ملا تو مجھ سے پوچھنے لگا ’’کہو میاں کہیں کام کر رہے ہو یا نہیں؟‘‘ میں نے کہا ’’دو روز سے خالی ہوں‘‘۔ مستری بولا ’’دیکھو یونیورسٹی میں مدد لگی ہوئی ہے اور ہٹ پر ایک مزدور کی ضرورت ہے، بارہ آنے روز ملیں گے اگر جی چاہے تو سویرے ہی میرے ساتھ چلنا‘‘۔ میں نے حامی بھر لی اور دوسرے دن مستری بدھو کے ہمراہ یونیورسٹی پہنچ گیا۔ میں نے دیکھا کہ یونیورسٹی ہال کے شمال میں مسجد کے سامنے ایک پیپل کا درخت ہے اور اس کے نیچے کنویں پر ایک گور کھا قسم کا پستہ رہٹ لگا ہوا ہے۔ اس کی مال میں ڈولچیاں آویزاں ہیں جن میں قریباً ایک ایک بڑا لوٹا پانی آجائے۔ اس کے ساتھ ایک آہنی پہیہ لگا ہوا تھا، جسے اپنے ہاتھوں اور پائوں سے چلانا تھا،یعنی بیل کا کام انسان نے کرنا تھا۔ ذرا حوصلہ پست ہوا، لیکن دوسرے بیلدار کو دیکھ کر ڈھارس بندھی اور اسے پہیے کو چکر دے کر پانی نکالتے دیکھتا رہا۔ تھوڑی دیر میں وہ پسینہ میں شرابور ہو کر رہٹ سے ہٹ گیا اور اس کی جگہ میں اتر کر اسی طرح ہاتھ پائوں کی قوت سے رہٹ کھینچنے لگا۔ کام تو بہت مشکل تھا، مگر مجھے اس میں یہ سہولت نظر آئی کہ میں سستانے کے وقت مطالعہ کر سکوں گا۔ میں مزدور ضرور تھا، لیکن کبھی کبھی چھٹی کے بعد شام کو اپنے فکرو خیال کی دنیا میں خود کو آزاد اور با اختیار سا انسان محسوس کرنے لگا تھا۔ تمام دن رہٹ کھینچتے کھینچتے میرے بازو اور رانیں اکڑ گئیں اور میں پسلیوں میں دکھن ہی نہیں سوجن سی محسوس کرنے لگا۔ ایک زمانے کے بعد جب میں ممتحن کی حیثیت سے اپنا چیک وصول کرنے یورنیورسٹی آفس میں گیا تو مزنگ کے رہنے والے کئی لوگوں نے مجھے پہچا ن لیا اور شاہد صاحب نے بڑے تعجب سے پوچھا’’ اچھا جناب ! احسان دانش آپ ہیں؟‘‘ میں نے عرض کی جناب کی دعا سے میں ہی اس پنجاب یونیورسٹی کا مزدور ہوں جسے آپ گارا ڈھوتے، رہٹ کھینچتے اور پھر معماری میں لکھائی چھلائی کرتے دیکھتے رہتے تھے۔ انھوں نے کہا ’’بس اب آپ کو مر جانا چاہیے کیونکہ ایسی ترقی ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی، کمال ہے جہاں ایک شخص اینٹیں گارا ڈھوئے اور رہٹ کھچنے، وہیں ممتحن کی حیثیت بھی اختیار کر لے، یہ شاید اب تک ہندوستان بھر میں پہلی مثال ہے‘‘۔ (جہان ِدانش از احسان دانش) ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: مزدور شاعر

      Nice Sharing
      Thanks for sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: مزدور شاعر






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •