الله پاک ہمارے ملک میں امن و سکون ہو جاۓ اور الله شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل دے آمین...
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
وقت قریب آجائے گا, علم کم ہوجائے گا, فتنے اٹھ کھڑے ہوں گے, بخیلی ڈال دی جائے گی اور ہرج بڑھ جائے گا. پوچھا گیا ہرج کیا ہو گا. آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: قتل ہی قتل. سنن ابوداؤد 4255 جلد 4
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق (گناہ) ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے. صحیح بخاری 7076
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
جو ہمارےچھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور ہمارے بڑوں کا حق نہ پہچانے وہ ہم میں سے نہیں. سنن ابو داؤد 4943 جلد 4
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
الله کی نظر میں کسی مومن کو ناحق قتل کرنے سے پوری دنیا کا تباہ ہو جانا بھی کم اہمیت رکھتا ہے. سنن ابن ماجہ 2619
ابواب الدیات
Bookmarks