google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: بہتر نیند اور یاد داشت کے درمیان اہم تعلق ہ

    1. #1
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بہتر نیند اور یاد داشت کے درمیان اہم تعلق ہ

      بہتر نیند اور یاد داشت کے درمیان اہم تعلق ہے


      سائنسدانوں نے وہ نظام دریافت کیا ہے جس کے ذریعے رات کی نیند انسانی یادداشت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
      چین اور امریکہ میں سائنسدانوں کی ٹیموں نے اعلیٰ سطح کی مائکروسکوپی کا استعمال کیا جس میں انھوں نے دماغ کے خلیوں کے درمیان کنیکشن دریافت کیے ہیں جو کہ نیند کے دوران بنتے ہیں۔
      ان دونوں ٹیموں کا مطالعہ سائنس نامی جرنل میں شائع ہوا ہے اور اس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ نیند کی کمی کی وجہ سے شدید قسم کی تربیت بھی ضائع ہوجتی ہے۔
      ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شاندار اور اہم مطالعہ ہے جس سے یادداشت یا حافظہ کے نظام کا سربستہ راز کھلتا ہے۔
      یہ عام معلومات ہے کہ نیند یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن دماغ میں حقیقتاً کیا ہوتا ہے اس کے بارے میں زبردست بحث رہی ہے۔
      نیویارک یونیورسٹی سکول آف میڈیسن اور پیکنگ یونیورسٹی شنزن گریجویٹ سکول کے محققین نے چوہوں کو ایک نئی قسم کی تربیت دی جس کے تحت گردش کرتے ہوئے راڈ پر انھوں نے چلنا سیکھا۔
      اس کے بعد انھوں نے اعلیٰ ترین قسم کے مائکروسکوپ سے ان کے دماغ کے اندر دیکھا کہ ان کے دماغ میں کیسے تغیرات رونما ہوتی ہیں جب وہ نیند میں ہوں یا نیند سے محروم ہوں۔
      ان کے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ جب چوہے سو رہے تھے تو ان کے دماغ کے نیورانز کے درمیان بہت زیادہ تعلقات قائم ہو رہے تھے اور وہ زیادہ سیکھ رہے تھے۔
      لیکن نیند کے مخصوص مرحلوں میں خلل ڈالنے سے محققین کو نیند کے گہرے اور ہلکے جھونکوں کا پتہ چلا جو یادادشت کی تعمیر کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
      اس دوران ان کے دماغ میں دن میں کیے جانے والے عمل کو دہرایا جا رہا تھا۔
      نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر وان بیاؤگان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ معلومات نئی ہیں کہ نیند سے نیورونز کے درمیان نئے تعلقات قائم ہوتے ہیں اور اس سے قبل یہ بات کسی کو معلوم نہیں تھی۔
      انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ اس (نیند) سے مدد ملتی ہے لیکن اس کے دوسرے اسباب بھی ہو سکتے ہیں لیکن ہم نے دیکھا کہ اس سے نئے تعلقات بنتے ہیں اور یہ کہ نیند میں دماغ خاموش نہیں رہتا وہ اسے دہرا رہا ہوتا ہے جو دن میں ہوا ہے اور تعلقات بنانے میں یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
      واضح رہے کہ نیند کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ سائنس کی تازہ ترین معلومات میں شامل ہے۔
      اس ضمن میں گذشتہ سال تجربات میں پتہ چلا تھا کہ نیند ناکارہ ٹاکسنز یا خراب اور زہر آلود مادوں کو دھو ڈالتی ہے جو دن میں بہت زیادہ غور و فکر کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔
      بہر حال یہاں یہ خدشہ ہے کہ لوگوں کو بقدر ضرورت سونے کا موقع نہیں مل پاتا ہے۔
      نیند کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کینسر، دل کی بیماریاں، ٹائپ ٹو ذیابیطس، انفیکشن، موٹاپا وغیرہ شامل ہیں۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: بہتر نیند اور یاد داشت کے درمیان اہم تعلق ہ

      Very Nice
      Keep it up



    3. #3
      UT Writer www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Ria's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      khawabon aur khyalon me
      Posts
      2,272
      Threads
      130
      Thanks
      0
      Thanked 19 Times in 12 Posts
      Mentioned
      257 Post(s)
      Tagged
      4148 Thread(s)
      Rep Power
      49

      Re: بہتر نیند اور یاد داشت کے درمیان اہم تعلق ہ

      ufff me to phr itna zayda soti houn...
      meri yadasht to bht sharp ho chuki ho ge na...
      aachi sharing

      ایک یہی تو فن سیکھا ہے ہم نے
      جس سے ملیے اسے خفا کیجے
      ہے تفاخر میری طبیعت کا
      ہر ایک کو چراغ پا کیجے
      میری عادت ہے روٹھ جانے کی
      آپ مجہھے منا لیا کیجے

    4. #4
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: بہتر نیند اور یاد داشت کے درمیان اہم تعلق ہ

      Bht khoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •