google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: اگر محبوب عورت ہو؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اگر محبوب عورت ہو؟







      شفیق الرحمان
      محبوب چنتے وقت یہ احتیاط لازم ہے کہ رشتہ داروں پر ہر گز عاشق نہ ہوں، اس کے بعد ارد گرد اور پڑوس میں رہنے والوں سے حتی الوسع احتراز کریں۔ (یہ تجرباتی فامولے ہیں اور طالب حب کو وجہ پوچھے بغیر ان پر اندھا دھند عمل کرنا چاہیے) محبوب سے ملاقات کے لیے جاتے وقت پوشاک سادہ ہو(رومال پر خوشبو نہ چھڑکئے کہیں محبوب یا آپ کو زکام نہ ہو جائے) خوراک سادہ ہو (پیاز اور لہسن کے استعمال سے پرہیز کیجئے) مونچھوں کو ہر گز تائو نہ دیجئے ورنہ محبوب خوفزدہ ہو جائے گا۔ ویسے بھی فی زمانہ بنی سنوری مونچھوں کا اثر طبع نازک پر کوئی خاص اچھا نہیں پڑتا۔ (اس کا فرمائشی مونچھوں پر اطلاق نہیں ہوتا) اگر محبوب کو آپ سے کوئی خا ص دلچسپی نہیں تو استقبال یوں ہوگا تشریف آوری کا شکریہ، بڑی تکلیف کی آپ نے ، بھائی جان ابھی آتے ہی ہوں گے، آپ بیٹھئے، میں دادا جان کو ابھی بھیجتی ہوں۔ لیکن اگر محبوب کو محبت ہے تو وہ بھاگا آئے گا اور آپ کے دونوں ہاتھ پکڑ کر کہے گا سنو جی ! (یا اسی قسم کا کوئی اور مہمل جملہ استعمال کرے گا) محبوب کو یکسانیت سے بورمت کیجئے، ہر اتوار کو ملتے ہوں تو تیسری مرتبہ منگل کو ملنے جائیے اگلی مرتبہ جمعے کو، بلکہ ایک ٹائم ٹیبل بنا لیجئے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ عورتوں کو سنجیدہ مرد اس لیے پسند آتے ہیں کہ انہیں یو نہی وہم سا ہو جاتا ہے کہ ایسے مرد اُن کی باتیں سن رہے ہیں۔ نہ صرف محبوب کی باتیں خاموشی سے سنتے رہئے بلکہ اُسے یقین دلا دیجئے کہ دنیا میں آپ ہی ایسے شخص ہیں جس کے لیے محبوب کی ہر اُلٹی سیدھی بات ایک مستقل فقط وجۂ مسرت ہے۔ محبوب سے زیادہ بحث مت کیجئے، اگر کوئی بحث چھڑ جائے تو جیتنے کا بہترین نسخہ یہ ہے کہ محبوب کی رائے سے متفق ہو جائیں اور ذرا جلدی کیجئے کہیں محبوب دوبارہ اپنی رائے نہ بدل لے۔ اگر محبوب آپ کی ہر بات پر مسکرا دے اور لگاتار ہنستا رہے تو اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے نفیس دانتوں کی نمائش کر رہا ہے، (ایسے موقعے پر محبوب سے پوچھیئے کہ وہ کون سی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتا ہے) اگر محبوب اپنی تعریفیں سن کر ناک بھوں چڑھائے اور ہٹئے بھی وغیرہ بھی کہے تو سمجھ لیجئے کہ وہ مزید تعریف چاہتا ہے۔ محبوب کے میک اپ پر بھول کربھی نکتہ چینی نہ کیجئے، شاید وہ چہرہ اس لیے سرخ کرتا ہو کہ یہ پتہ نہ چلے کہ کب شرما گیا۔ (فقط اس صورت میں اعتراض کیجئے جبکہ محبوب کا رنگ خدانخواستہ مشکی ہو، اگرچہ گرم خطوں میں ایسے محبوب با افراط پائے جاتے ہیں) ویسے ہر قسم کی تنقید سے پرہیز کیجئے، جو لوگ زیادہ نکتہ چینی کرتے ہیں محبوب ان سے بیزار ہو جاتا ہے اور تھوڑے دنوں کے بعد محبت میں اُن کی حیثیت وہی ہو جاتی ہے جو ٹینس میں مار کر کی۔ دو باتوں سے محبوب از حد مسرور ہوگا۔ ایک تو یہ کہ کوئی اس سے کہ دے کہ اس کی شکل کسی ایکٹرس سے ملتی ہے دوسرے یہ کہ اس کی جو رقیب ہے وہ محض انٹلیکچوئل ہے۔ محبوب کی سالگرہ یاد رکھئے۔ لیکن اس کی عمر بھول جائیے۔ تنگدستی محبت کی دشمن ہے، ایک قیمتی تحفہ منٹوں میں وہ کچھ کر سکتا ہے۔ جو شاعر مہینوں میں نہیں کر سکتے۔ یہ ہمیشہ یاد رکھیے کہ جیسے جیسے محبوب کی عمر بڑھتی جائے گی وہ بالکل اپنی امی کی طرح ہوتی چلی جائے گی۔ (مضمون کلیدِ کامیابی سے مقتبس)




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      496 Thread(s)
      Rep Power
      12

      Re: اگر محبوب عورت ہو؟

      kya bat hai boht umdab

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    3. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      intelligent086 (12-08-2015)

    4. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: اگر محبوب عورت ہو؟

      Nice Sharing
      Thanks for sharing


    5. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اگر محبوب عورت ہو؟






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •