SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: 45 ارب ڈالر کا عطیہ ----- شہزادی

    1. #1
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      21474854

      45 ارب ڈالر کا عطیہ ----- شہزادی

      45 ارب ڈالر کا عطیہ ----- شہزادی

      میکس کی عمر اس وقت چاردن ہے یہ بچی پچھلے ہفتے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئی دنیا کے تمام والدین اپنے بچوں کی پیدائش پر صدقہ کرتے ہیں ہم مسلمان قربانی کرتے ہیں قرآن خوانی کراتے ہیں اور کھانا پکا کر محتاجوں اور مسکینوں کو کھلاتے ہیں ہندو مٹھائی تقسیم کرتے ہیں جب کہ عیسائی ضرورت مندوں میں نقد رقم بانٹتے ہیں دنیا کی ہر ماں ہر باپ اپنی استطاعت کے مطابق نئے آنے والے بچے یا بچی کی خوشی مناتا ہے لیکن میکس ایک مختلف بچی ہے۔
      یہ دنیا کی پہلی بچی ہے جس کی پیدائش پر اس کے والد نے 45 ارب ڈالر صدقہ کر دیے یہ کسی بچی کی پیدائش پر انسانی تاریخ کا سب سے بڑا عطیہ سب سے بڑا صدقہ ہے یہ بچی کون ہے؟ اس کے والدین کون ہیں اور 45 ارب ڈالر کا یہ عطیہ کیوں کیا گیا؟ یہ بھی ایک دلچسپ داستان ہےیہ داستان 2004ء میں شروع ہوئی۔
      2004ء میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک کمرے میں تین نوجوان رہتے تھے مارک ان تینوں میں نالائق سست اور شرمیلا تھا یہ اس وقت بمشکل 19 برس کا تھا یہ 1984ء میں نیویارک کے ایک گاؤں میں پیدا ہوا والد دندان ساز تھا یہ خاندان کا چوتھا بچہ تھا تین بہنیں اس کے علاوہ تھیں اسکول میں نالائق اور غبی تھا یہ 2002ء میں ہارورڈ یونیورسٹی پہنچ گیا کمپیوٹر پروگرامنگ اس کا جنون تھا مارک نے 2004ء کے شروع میں اپنے گندے کمرے میں بیٹھ کر ویب سائیٹ کی ڈومین خریدی سوشل نیٹ ورک کی ویب سائیٹ ڈیزائن کی اور چار فروری 2004ء کو فیس بک ڈاٹ کام کے نام سے یہ ویب سائیٹ لانچ کر دی۔
      اس ویب سائیٹ کا مقصد ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے درمیان آن لائین رابطے پیدا کرنا تھا مارک نے ویب سائیٹ کے لیے تمام ڈیٹا اسٹوڈنٹس کے پروفائل ان کی تصویریں اور پتے یونیورسٹی کے ڈیٹا بینک سے لیے تھے یہ ویب سائیٹ جوں ہی انتظامیہ کے نوٹس میں آئی انتظامیہ نے ہیکنگ کا الزام لگا کر مارک کو نوٹس جاری کر دیا لیکن مارک پیچھے نہ ہٹا اس کے پاس اس وقت صرف ہزار ڈالر تھے اس نے اتنی ہی رقم اپنے ایک کلاس فیلو سیورن سے لی اور ویب سائیٹ کو مزید بہتر بنانا شروع کر دیا فیس بک یونیورسٹی طالب علموں کے لیے دلچسپ تجربہ ثابت ہوئی چار دن میں 650 طالب علموں نے فیس بک جوائن کر لی۔
      یہ تعداد تین ہفتوں میں 6 ہزار تک پہنچ گئی 25 فروری کو کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم بھی فیس بک جوائن کرنے لگے اگلے دن یعنی 26 فروری کو سٹین فورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس بھی فیس بک پر آ گئے اور 28 فروری کو ییل یونیورسٹی بھی مارک کی اس عجیب و غریب ایجاد پر نظر آنے لگی مارچ میں طالب علموں کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی مارک کو اب ویب سائیٹ ہینڈل کرنے کے لیے اسٹاف کی ضرورت تھی جیبیں خالی تھیں اور کاروبار مشکل چنانچہ مارک نے مجبوراً اپنے رومیٹ ڈسٹن موسکووٹز کو پانچ فیصد شیئر دے کر ساتھ ملا لیا۔
      موسکووٹز اس وقت یہ نہیں جانتا تھا وہ ہاں جو اس نے ہنستے ہنستے کر دی تھی وہ اسے مستقبل میں کروڑ پتی بھی بنا دے گی اور وہ پوری دنیا میں مشہور بھی ہو جائے گا مارک نے مارچ کے مہینے میں فیس بک پر اشتہارات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا پہلے مہینے کی کمائی ساڑھے چار سو ڈالر تھی کمپنی میں اپریل میں دس ہزار ڈالر کی مزید سرمایہ کاری ہوئی اس سرمایہ کاری نے فیس بک کو چھ ماہ میں امریکا کی 34 یونیورسٹیوں کے ایک لاکھ طالب علموں تک پہنچا دیا اور یہ وہ کامیابی تھی جس نے مارک پر ہارورڈ یونیورسٹی کے دروازے بند کر دیے وہ ہارورڈ سے نکلا اور سیدھا سلیکان ویلی پہنچ گیا اور مارک سے مارک زکر برگ ہو گیا۔
      مارک زکر برگ نے پوری دنیا کو حیران کر دیا فیس بک کی مالیت صرف چار ماہ میں دس ملین ڈالر ہو چکی تھی لیکن مارک نے کمپنی بیچنے سے انکار کر دیا 2005ء کی گرمیوں میں جب فیس بک کے یوزرز کی تعداد دو لاکھ ہوئی تو پے پال کمپنی کے شریک بانی پیٹر تھیل نے فیس بک میں پانچ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر دی یہ سرمایہ کاری یوزرز کی تعداد کو پانچ لاکھ تک لے گئی اور پھر اس کے بعد مارک نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا فیس بک اس وقت دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائیٹ ہے اس کے یوزرز کی کل تعداد ایک ارب 55 کروڑ ہے دنیا کے 145 ممالک کے لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔
      دنیا کے تمام سربراہان لیڈرز اداکار گلوکار کھلاڑی رائٹرز صحافی بزنس مین اور دنیا کی تمام چھوٹی بڑی آرگنائزیشنز فیس بک پر موجود ہیں دنیا کا کوئی شخص زمین پر ہو یا نہ ہو لیکن وہ فیس بک پر ضرور ہوتا ہے دنیا فیس بک سے قبل سات براعظموں 145 ملکوں مختلف قومیتوں اورہزاروںزبانوں میں تقسیم تھی لیکن یہ فیس بک کے بعد سمٹ کر ایک وال پر آگئی آج امریکا ہو روس ہو یا افغانستان ہو صدر اوباما ہوں پیوٹن ہوں یا پھر اشرف غنی ہوں یہ تمام لوگ یہ تمام ملک فیس بک کے بغیر ادھورے ہیں لوگ اب یہ تک کہتے ہیں ڈھونڈنے والوں کو فیس بک پر خدا بھی مل جاتا ہے۔
      فیس بک نے مارک زکربرگ کو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بنا دیا یہ دنیا کا پہلا نوجوان تھا جو 23 سال کی عمر میں ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوا یہ امریکا کا ساتواں امیر ترین شخص بھی ہے اور یہ دنیا کی ان 100 بااثر ترین شخصیات میں بھی شمار ہوتا ہے جن میں صدر اوباما ڈیوڈ کیمرون نریندر مودی اورپیوٹن جیسے لوگ شامل ہیں فیس بک میں اس وقت 10 ہزار ملازمین ہیں یہ سالانہ ساڑھے بارہ ارب ڈالر کماتی ہے اس کی روزانہ آمدنی تین کروڑ 34 لاکھ ڈالر اور ایک سیکنڈ میں 387 ڈالر ہے دنیا کی 56 کمپنیوں کا براہ راست روزگار بھی فیس بک سے وابستہ ہے ۔
      مارک زکر برگ کے پاس کمپنی کے 28.2 فیصد شیئرز ہیں ان شیئرز کی مالیت 45 ارب ڈالر ہے گویا اکیلا مارک زکر برگ پاکستان کے اسی فیصد قرضے ادا کر سکتا ہے یہ فیس بک کا چیئرمین ہے لیکن یہ اپنی خدمات کا صرف ایک ڈالر معاوضہ لیتا ہے یہ اس کی کل تنخواہ ہے اس نے مئی 2012ء میں پریسیلا چین کے ساتھ شادی کی بیگم عام سی ڈاکٹر ہے اللہ تعالیٰ نے انھیں پچھلے ہفتے بیٹی کی نعمت سے نوازا میکس ان کی پہلی اولاد ہے مارک زکر برگ نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی 99 فیصد دولت خیرات کر دی یہ 45 ارب ڈالر بنتے ہیں یہ رقم اس کے قائم کردہ فنڈ میں شفٹ ہو جائے گی یہ اس رقم سے دنیا بھر کے مسکینوں بیماروں لاچاروں اور غیر تعلیم یافتہ لوگوں کی مدد کرے گا یہ مہلک امراض کا علاج تلاش کرائے گا غریب ملکوں میں اسکول اور اسپتال بنوائے گا معذوروں کو مصنوعی اعضاء فراہم کرے گا اور غربت کے نچلے درجے میں زندگی گزارنے والوں کی مالی مدد کرے گا مارک زکر برگ نے اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرتے وقت اپنی بیٹی میکس کو ایک خط بھی لکھا یہ خط بھی شاہکار ہے مارک نے خط میں لکھا آپ کی والدہ اور میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعے ہم آپ کو یہ بتا سکیں آپ کے آنے سے ہمیں مستقبل کی کتنی امیدیں ملی ہیں آپ نے دنیا میں آ کر ہمیں اس دنیا کی طرف متوجہ کر دیا جس میں آپ نے زندگی گزارنی ہے مارک کا کہنا ہے میں اس دنیا کو اپنی بیٹی کے رہنے کے لیے بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں مارک نے دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لیے اپنی 99 فیصد دولت خیرات کر دی یہ اب فیس بک کے صرف ایک فیصد شیئرز کا مالک ہے۔
      آپ فیس بک کے اس ایک فیصد شیئر ہولڈر کو دیکھئے اور اس کے بعد اسلامی دنیا کے ان تمام شہزادوں کو دیکھئے جو منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوتے ہیں آپ ان کے بعد پاکستان کے ان ارب پتیوں کو بھی دیکھئے جنھیں اللہ تعالیٰ نے رزق اور دولت سے نوازا اور آپ اس کے بعد ملک کے ان حکمرانوں کو بھی دیکھئے جنھیں اللہ نے دولت بھی دی شہرت بھی دی اور اقتدار بھی عنایت کیا اور آپ اس کے بعد سوچئے یہ کیسے لوگ ہیں جن کے سامنے خلقت بھوک سے ایڑھیاںرگڑتی ہے جن کے سامنے اہل ایمان پسماندگی جہالت اور بیماری کی پست ترین سطح پر سسک رہے ہیں اور جن کے سامنے مسلمان جوہڑ کے پانی سے وضو بھی کرتے ہیں اور یہ پانی اپنے بچوں کو بھی پلاتے ہیں لیکن انھیں ایک لمحے کے لیے بھی خدا کا خوف نہیں آتا آپ تیل کی دولت سے مالا مال عرب ملکوں اور یورپ کے عوام کا موازنہ بھی کر لیجیےآپ کو یورپ کی مڈل کلاس عرب ممالک کے خوش حال ترین لوگوں سے بہتر زندگی گزارتی نظر آئے گی آپ پاکستان کے حکمرانوں اشرافیہ اور بزنس مین کلاس کو بھی دیکھ لیجیے۔
      یہ لوگ دہائیوں سے اپنے بچوں کو اس دنیا میں چھوڑ کر جا رہے ہیں جس میں بیماری افلاس جہالت اور جرائم کے انبار لگے ہیں بھٹو کا خاندان 45 برسوں میں لاڑکانہ کو پینے کا صاف پانی اچھی تعلیم معیاری اسپتال اور کرائم فری ماحول نہیں دے سکا باچا خان کے خاندان نے آج تک چارسدہ کی حالت نہیں بدلی مولانا فضل الرحمن آج تک ڈی آئی خان کو نہیں بدل سکے اور شریف فیملی آج تک لاہور کو اتنا صاف ستھرا اور محفوظ نہیں بنا سکی کہ ان کے پوتے اور پوتیاں سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل سکیں سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گورنمنٹ کے اسپتال میں علاج کرا سکیں اور ٹونٹی کا پانی پی سکیں ہم کیسے لوگ ہیں؟ ہم خود کو اللہ تعالیٰ کی مقدس قوم بھی کہتے ہیں ہم خود کو نبی اکرمؐ کی شفاعت کا حق دار بھی سمجھتے ہیں۔
      ہم کلمہ بھی پڑھتے ہیں قرآن مجید کی تلاوت بھی کرتے ہیں اور باقاعدگی سے نماز بھی ادا کرتے ہیں لیکن اپنے بچوں کو بدترین ماحول بھی دے رہے ہیں! ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے پاکستانی ہیں اور ہم کیسے انسان ہیں ہم ایمان کے دعوے دار ہیں لیکن 31 سال کا ایک نوجوان صدقے اور خیرات میں ہم سے لاکھوں کوس آگے نکل گیا ہم ایمان کے ڈھول پیٹتے رہ گئے اور بے ایمان ملک کا ایک بے ایمان نوجوان ایمان کی پوری دکان لوٹ کرلے گیا۔
      کیا ہم مسلمانوں کے پاس مارک زکر برگ کا کوئی ایک متبادل ہے کوئی ایک ایسا متبادل جو اپنی 99 فیصد دولت انسانیت کے لیے وقف کر دے جو اپنے بچوں کو بہتر دنیا دینے کے لیے اپنی ساری دولت لٹا دے؟ میں مسلمانوں کو اس دن مسلمان سمجھوں گا جس دن یہ مارک زکر برگ جیسا ایک انسان پیدا کر لیں گے ایسا مارک زکر برگ جو اپنی ساری دولت اپنی بیٹی کے نام پر صدقہ کر دے اور جو عین جوانی میں اللہ کا دیا ہوا مال اللہ کے نام وقف کر دے! کوئی ہے کوئی ایک 68 اسلامی ملکوں میں کوئی ایک!



    2. The Following User Says Thank You to Admin For This Useful Post:

      intelligent086 (12-05-2015)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6973 Thread(s)
      Rep Power
      129

      Re: 45 ارب ڈالر کا عطیہ ----- شہزادی

      Hmmm..good



    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: 45 ارب ڈالر کا عطیہ ----- شہزادی

      informative....




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #4
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: 45 ارب ڈالر کا عطیہ ----- شہزادی

      good

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •