google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: مشکلات کو نظرانداز کر یں!

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      مشکلات کو نظرانداز کر یں!



      آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ آپ اپنی آدھی مشکلات یا پریشانیاں کیوں کر نظرانداز کر سکتے ہیں؟ یا ان سے کس طرح چھٹکارا پا سکتے ہیں؟ مشہور مزاح نگار ’’جوشِ بلنگز(Josh Billings) نے لکھا ہے: ’’ہم اپنی زندگی کی نصف سے زیادہ پریشانیاں اور مشکلیں بڑی آسانی سے نظرانداز کر سکتے ہیں۔ اس کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی موقعے پر نہ تو فوراً ’’ہاں‘‘ کہیں اور نہ ہی دیر سے ’’نہیں(نہ)‘‘ آپ کے نزدیک اس مقولے کی کیا اہمیت ہے؟ یا آپ نے اس سے کیا مطلب اخذ کیا ہے؟ جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں اس مقولے کو دنیا کے بہترین اور سنہرے اقوال میں شمار کرتا ہوں۔ یوں کہہ لیجیے کہ یہ قول آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ جب ہم اس مقولے پر غور کرتے ہیں تو اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ ہماری بہت سی مشکلات یا پریشانیاں ہماری جلد بازی کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ جب بھی کبھی ایسا مرحلہ آتا ہے کہ ہمیں ’’ہاں یا ناں، کہنا پڑے تو ہم بلاسوچے سمجھے ان میں سے ایک لفظ ’’ہاں‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ میرے خیال میں ’’جوش بلنگز نے یہ بات کہہ کر ہم سے مذاق نہیں کیا۔ مزاح نگار ہوتے ہوئے بھی انہوں نے بڑی سنجیدہ بات کہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ ان دونوں لفظوں، یعنی ’’ہاں‘‘ اور ’’ناں‘‘ کا غلط استعمال کرتے ہیں اور بلاسوچے سمجھے کرتے ہیں۔ آگے چل کر یہی لفظ ہماری پریشانیوں اور الجھنوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ میں نے جوش بلنگز کے ان دونوں لفظوں کو اپنے آزمودہ کلیات میں شامل کر رکھا ہے۔ اس کلیے یا میتھڈ کے دو حصے ہیں۔ -1’’ہاں‘‘ کہنے میں جلدی مت کیجیے۔ -2 ’’ناں‘‘ کہنے میں دیر مت لگایئے۔ آیئے اس پر مزید غور کرتے ہیں۔ جلدی سے ’’ہاں‘‘ کہہ دینے سے ہماری بہت سی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہاں کہتے وقت ہم اس کے نتائج اور عواقب کے بارے میں ذرا سا بھی نہیں سوچتے۔ مثلا: -1’’ہاں‘‘ سے متعلق دوسرے امکانات۔ -2’’ہاں‘‘ کہہ دینے کے نتیجے میں دیر سے آنے والے نتائج۔ -3 ’’ہاں‘‘ کہتے وقت انتہائی عجلت کا انجام؟ جب آپ بلاسوچے سمجھے ہاں کہہ دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ عام طور پر آپ کی الجھنوں میں اضافہ کر دیتا ہے۔ اگر آپ کو اس بات پر فخر ہے کہ آپ کی ’’وجدانی حس‘‘ بہت تیز ہے تو آپ کی غلط فہمی ہے کیوں کہ ’’ہاں یا ناں کہہ دینے سے وجدان‘‘ کا کوئی تعلق نہیں۔ آپ کی یہی خوش فہمی آپ کو غیر متوقع مشکلات میں مبتلا کر سکتی ہے۔ میں اس کلیے کے لفظوں کو پھر سے دہراتا ہوں۔ ’’ہاں‘‘ کہنے میں جلد بازی سے کام نہ لیجیے۔ ’’اور ’’ناں‘‘ کہنے میں دیر مت کیجیے۔‘‘ اس مقولے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ’’نادان‘‘ ہیں۔ بلکہ آپ کو یہ یقین دلانا ہے کہ آپ نادان نہیں بلکہ ’’دانا‘‘ ہیں۔ اور ’’دانا افراد‘‘ ہاں کہنے میں جلدی نہیں کرتے۔ ’’ہاں‘‘ کہہ دینا تو آسان ہے اس کے نتائج بھگتنا بہت مشکل ہے۔’’دانا‘‘ لوگوں میں یہ وصف ہوتا ہے کہ وہ ایسے موقعوں پر تصرف سے کام لیتے ہیں۔ تمام ممکنہ نتائج کا جائزہ لیتے ہیں اور اس کے ہر پہلو پر غور کرتے ہیں۔ اسی طرح دانا لوگ ’’ناں(نہ) کہنے میں تاخیر سے کام نہیں لیتے اور فوراً ہی ’’نہ‘‘ کہہ دیتے ہیں۔ جلدی سے نہ کہہ دینے میں عام طور پر انسان فائدہ میں رہتا ہے۔ آپ نے وہ کہاوت تو ضرور سنی ہو گی: ’’ایک ناں (نہ) سو سُکھ‘‘ یعنی ایک بار نہ کہنے سے سینکڑوں سُکھ ملتے ہیں، لیکن اس کے برعکس بلاسوچے سمجھے ہاں کہہ دینے سے سینکڑوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زندہ جاوید فلاسفر’’ولیم جیمز‘‘ نے کہا تھا: ’’جب کوئی فیصلہ ہو جاتا ہے تو اس کے نتائج اور عواقب کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔‘‘ ایس بات کو ’’ویٹ فلپس(Waite Phillips) نے اس طرح کہا ہے: ’’ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا وقت ضرورت آتا ہے جب اسے بروقت فیصلہ کرنا پڑتا ہے اور فیصلے کے بعد اس پر پچھتانا حماقت سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا اگر آپ اپنی آدھی مشکلات کو نظرانداز کرنا چاہتے ہیں یا ان سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اس کلیے کو یاد رکھیے۔ ’’ہاں‘‘ کہنے میں جلدی مت کیجیے۔ ’’اور ناں (نہ) کہنے میں دیر مت کیجیے۔‘‘ (ایم- آر- کوپ میئر کی کتاب ’’آپ چاہیں تو امیر بن سکتے ہیں‘‘ سے اقتباس) ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      KhUsHi (11-24-2015)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •