اچاری بریانی
اجزاء
مرغی آدھا کلو
چاول آدھا کلو
لال ٹماٹر ۳ عدد (باریک کٹے ہوئے)
پیاز ۱ درمیانے سائز کی (باریک کٹی ہوئی یعنی سلائس کی ہوئی)
دہی آدھا پاو¿ یا ایک پیالی
تیل ایک پیالی یا حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاو¿ڈر آدھا چائے کا چمچ
پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
پسا لہسن ادرک ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہری مرچیں ۴ درمیان سے کٹی ہوئی
بادیان کا پھول ۱ عدد
کلونجی ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
سونف ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
زردے کا رنگ حسبِ ضرورت
:چاول ابالنے کے لئے
بھیگے ہوئے چاول
تیز پتہ
۳ ثابت لونگیں
بڑی الائچی ۲
بادیان کا پھول ۱
۴سے ۵ ثابت کالی مرچیں
نمک حسبِ ضرورت
پانی
:طریقہ کار
تیل گرم کرکے پیاز سنہری کر لیں۔جب پیاز سنہری یعنی گولڈن براون ہوجائے تو اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر انھیں تھوڑی دیر پکائیں تاکہ وہ نرم ہوجائیں ۔جب ٹماٹر نرم ہوجائیں تو انھیں اچھی طرح کچل لیں چمچ سے۔پھر اس میں پسا لہسن ادرک ڈالیں اور ساتھ ہی مرغی ڈال کر بھونیں۔دو سے تین منٹ بھوننے کے بعد ایک ایک کرکے تمام مصالحے اور ہری مرچیں شامل کردیںا ورتھوڑی دیر بھونیں ساتھ ہی دو سے تین کھانے کے چمچ پانی ڈال دیں تاکہ مصالحہ جلے نہ۔سب سے آخر میں دہی شامل کریںا ور اچھی طرح ملائیں۔اب درمیانی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں جب گوشت گل جائے تو مصالحہ بھون لیں ،لیکن مصالحے کو بالکل خشک نہ کریں ۔ہلکی سی تری رہے باقی۔مصالحے کو چکھ لیںاگر کھٹاس کم لگے تو آدھے لیموں کا رس ڈال سکتے ہیں۔
چاولوں کو تیز پتہ بڑی الائچی بادیان کا پھول کالی مرچیں لونگیں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ابال لیں۔
جس برتن میں تہہ لگانی ہے اس میں سب سے پہلے مصالحے کی تہہ لگائیں اور اس کے اوپر چاول کی تہہ بچھائیں۔پھر سالن اور پھر چاول کی تہہ لگا کر سب سے آخر میں سب سے اوپر زردے کا رنگ ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ۱۵سے ۰۲ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
بریانی تیار ہے ۔رائتہ بنائیں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
نوٹ:مصالحے اور تمام اجزاءاپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق بڑھائے جا سکتے ہیں۔لیکن ثابت دھنیے ،رائی اور میتھی دانے کا خیال رکھیں۔رائی زیادہ ہوجائے تو کھٹاس بڑھ جائے گی اور اگر میتھی دانہ زیادہ ہوجائے تو کڑواہٹ۔پسا دھنیا بھی ہم نے شامل کیا ہے اس لئے ثابت دھنیا بہت زیادہ نہ ڈالیں۔



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out




Bookmarks