
Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
Umda Intekhabآپ کے وجود کا ایک حصہ تو لوگوں کی توقعات کے مطابق رہنے کی کوششوں میں مصروف ہو جاتا ہے ، اور دوسرا سکون اور آرام سے زندگی گزارنے کی خواہش میں ڈوبا رہتا ہے -
دوسروں کی توقعات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ " دوسرا " ہم کو چھوڑ نہ دے -
ہم سے منہ نہ موڑ لے - اس لئے ہم اس کو خوش رکھنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھی رہے ، دوست بنا رہے -
اس ڈر کا آسان علاج یہ ہے کہ " اپنے بن کر اور اپنے ہو کر رہو - "
اس کی چنداں ضرورت نہیں کہ لوگوں کی خواہش کے مطابق رہا جائے -
غلامی سے نکل کر آزاد ہو جاؤ - اپنی مرضی کرو ، جیسے پسند کرتے ہو ویسی زندگی بسر کرو -
اپنے بن کر رہنے میں کوئی اندیشہ نہیں ، کوئی تشویش نہیں ، وسواس نہیں ، مزے ہی مزے ہیں -
اس قدرتی حالت میں رہنے سے کوئی بھی آپ کو چھوڑ کر نہیں جائیگا -
از اشفاق احمد بابا صاحبا
sharing ka shukariya![]()
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)




Reply With Quote
Bookmarks