Quote Originally Posted by illusionist View Post
Quote Originally Posted by illusionist View Post
چلو جاناں
پھر سے محبتیں سجاتے ہیں
پرانے سبھی کھیل بھلا کر
اپنے دن مناتے ہیں

سنو جاناں

ساتھ قدم رکھ کر
اب آگے بڑھتے ہیں


جہاں ٹھرے رھے ھم اک وصال بن کر
بھیانک موسموں کی ڈھال بنکر

چلو اپنے گرد ریشمی جال بنتے ہیں
ھم اپنے کھوئے ہوئے سال چنتے ہیں

چلو جاناں
پرانی کشتیاں جلا کر
محبت کے سمندر میں
پھر سے ڈوب جاتے ہیں

اس ساحل سے کنارہ کر
سمندر میں گھر کرتے ہیں

سنو جاناں

سوئے خوابوں میں
جوش بڑھاکر
چاھت کی حرارت کو
مل کر ھم جگاتے ہیں


چلو جاناں
تمھارے آنسووں کو
ھم تھام لیتے ہیں
اپنے گمنام رشتے کو
نیا اک نام دیکر
ھم محبت ھو جاتے ہیں

۔۔۔۔۔۔



خوب صورت کلام