google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: گلیشئرز پگھلنے کی رفتار بلند ترین سطح پر پ&

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      گلیشئرز پگھلنے کی رفتار بلند ترین سطح پر پ&



      اکیس ویں صدی کے آغاز سے دنیا بھر میں گلیشیئر اس تیزی سے پگھلنے لگے ہیں کہ جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی اور سائنسدانوں کی پیشین گوئی ہے کہ اس عمل کو روکنا اب ممکن نہیں ہو گا۔یہ باتیں ورلڈ گلیشیئر مانیٹرنگ سروس کی جانب سے کیے گئے ایک مطالعاتی جائزے میں بتائی گئی ہیں۔ اس ادارے کا ہیڈکوارٹر سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کی ایک یونیورسٹی میں ہے۔ اس مطالعاتی جائزے کی تفصیلات جرنل آف گلیشیالوجی میں شائع کی گئی ہیں۔ اس مطالعاتی جائزے کے مصنف مشائل سیمپ نے کہا ہے:’’برف کی تہہ میں اب ہر سال نصف میٹر سے لے کر پورے ایک میٹر تک کی کمی واقع ہو رہی ہے اور یہ رفتار بیس ویں صدی میں گلیشیئرز پگھلنے کی اوسط رفتار سے دو تا تین گنا زیادہ ہے۔‘‘ اس جائزے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں موجود گلیشیئرز کا توازن بگڑ چکا ہے۔ یہ گلیشیئرز اس حد تک غیر مستحکم اور غیر متوازن ہو چکے ہیں کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں کا عمل آگے بڑھنے سے رک بھی جائے تو ان گلیشیئرز کی برف بدستور پگھلتی رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ یورپ کے بیچوں بیچ واقع ایلپس پہاڑی سلسلہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ سیمپ کے مطابق ’آلیچ‘ گلیشیئرکئی کلومیٹر پیچھے چلا گیا ہے۔ ’مورٹیراچ‘ گلیشیئر کے حجم میں بھی بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے۔ اْدھر الاسکا میں گلکانا اور لیمن کریک نامی گلیشیئرز کا حجم بھی بہت زیادہ کم ہوا ہے۔سیمپ کے مطابق گلیشیئررز کے پگھلنے کی سب سے بڑی وجہ مسلسل بڑھتا ہوا درجۂ حرارت ہے۔ دوسری طرف اْن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر گلیشیئر کا حجم کم نہیں ہو رہا بلکہ کچھ ایسے بھی ہیں، جن کے حجم میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ تاہم مطالعاتی جائزے کے مطابق یہ عوامل مخصوص علاقوں تک محدود ہیں اور مخصوص مدت تک کے لیے ہی نظر آئیں گے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ گلیشیئرز اب اْتنے بڑے کبھی نہیں ہوں گے، جتنے کہ وہ ’چھوٹے برفانی دور‘ کے دوران یعنی سولہویں سے لے کر اْنیس ویں صدی تک ہوتے تھے۔یہ مطالعاتی جائزہ گلیشیئرز سے متعلق اْس بین الاقوامی رجسٹر پر مبنی ہے، جو ایک صدی سے زیادہ عرصے سے دنیا بھر میں ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔ اس رجسٹر میں 2300 گلیشیئرز کے بارے میں تقریباً سینتالیس ہزار معلومات موجود ہیں۔ اس رجسٹر کے لیے معلومات چھتیس ملکوں سے ہزاروں مبصرین کی مدد سے حاصل کی جاتی ہیں۔


      Similar Threads:

      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: گلیشئرز پگھلنے کی رفتار بلند ترین سطح پر پ

      Nice Sharing
      Thanks for sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: گلیشئرز پگھلنے کی رفتار بلند ترین سطح پر پ

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks for sharing
      خوب صورت آراء اور پسند کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •