google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: جھنگ کا تاریخی ورثہ

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      جھنگ کا تاریخی ورثہ

      جھنگ کا تاریخی ورثہ


      انصر خان
      جھنگ شہر سے تقریباً 90 کلومیٹر جنوب کی جانب واقع ایک قصبے میں مشہور تابعی حضرت پیر عبدالرحمن سے منسوب دربار ہے تاہم مزار کے ساتھ واقع تاریخی کھنڈرات اس قصبے کو مزید اہمیت بخشتے ہیں۔یہ کھنڈرات مزار سے ایک فرلانگ مشرق اور دریائے چناب کے مغربی کنارے سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر واقع ہیں۔محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق یہ کھنڈرات دو ہزار اسی فٹ لمبے، گیارہ سو فٹ چوڑے اور ایک سو بیس فٹ بلند ہیں۔ان کے ایک حصے میں ایسی دیوار دریافت ہوئی ہے جس کی چوڑائی 8 فٹ سے بھی زیادہ ہے اور اس میں 1416 سائز کی اینٹیں لگائی گئی ہیں۔مشہور تاریخ دان اور کتاب ’’تاریخ جھنگ‘‘ کے مصنف بلال زبیری کے مطابق یہاں موجود گہرے غاروں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی دور میں یہ کھنڈرات سانپوں اور اژدھوں کا مرکز رہے ہیں۔ جبکہ یہاں ایک ایسے اژدھے کے آثار بھی ملے ہیں جس کا سر دربار اور دم کھنڈرات میں موجود تھی۔ ان کھنڈرات کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے ایک بات بڑی مشہور ہے کہ آج سے تیرہ سو سال قبل اس وقت کے راجہ سبل نے قلعہ کی تعمیر شروع کروائی جونہی کوئی دیوار بنائی جاتی وہ گر جاتی۔ راجہ کے درباری کاہنوں نے اسے کسی بیوہ کے شیر خوار بچے کو دیوار میں زندہ دفن کرنے کا مشورہ دیا۔ راجہ نے اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے بچے کو دیوار میں چنوایا اور قلعے کی تعمیر شروع کر دی۔وہ کہتے ہیں کہ اس بیوہ کی فریاد پر حضرت پیر عبدالرحمن نے مسلمانوں کے ایک لشکر کے ساتھ مل کر راجہ سبل سے لڑائی کی اور اس کے قلعے کو تہس نہس کر دیا۔صدیوں پرانی اس لڑائی اور قلعے کا ذکر تاریخ کی قدیم کتابوں میں بھی ملتا ہے۔ پنڈت وشوا ناتھ اپنی کتاب’’ارلی ہسٹری آف انڈیا‘‘ میں لکھتے ہیں کہ مذکورہ کھنڈرات کا نام پہلے’’قلعہ ذرور‘‘ تھا۔ جسے راجہ سبل کا محفوظ ترین قلعہ تصور کیا جاتا تھا اور لڑائی کے بعد تباہ کر دیا گیا۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ مزار پیر عبدالرحمن کی قدیم مسجد جسے گرا کر دوبارہ تعمیر کیا گیا اس کی دیواروں میں وہی اینٹیں استعمال کی گئیں جو کھنڈرات سے دریافت ہوئیں۔ 2010ء میں یہاں کھدائی کے دوران سونے اور تانبے کے سکے دریافت ہوئے جن پر ہاتھی اور شیر کے نشانات تھے۔یہ جھنگ بلکہ پاکستان کا ایک تاریخی ورثہ ہیں۔ حکومت کو ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔ ٭…٭…٭ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: جھنگ کا تاریخی ورثہ

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: جھنگ کا تاریخی ورثہ

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •