google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: فالواپ!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      فالواپ!

      فالواپ!


      آج سے ہم فالو اپ کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس میں ہم کچھ وضاحتیں، کچھ معذرتیں اور کچھ شکایتیں کیا کریں گے۔ وضاحتیں ان باتوں کی جنھیں ہم با آسانی سمجھا نہیں پاتے۔ معذرتیں ان پر کہ جنھیں بعض دوست کبھی سمجھ نہیں پاتے اور شکایتیں عام طور پر حکمرانوں سے کہ جن کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی۔
      سردار ولاب بھائی پٹیل
      آج اس سلسلے کی پہلی کڑی سردار پٹیل سے شروع ہوتی ہے۔ ہمیں اس بات پر بے پناہ حیرت ہوئی کہ ایکسپریس بذریعہ نیٹ بھارت میں بھی بڑے اہتمام سے پڑھا جاتا ہے۔ ایک سردار جی، جو یقینا خود تو اردو نہیں پڑھتے ہوں گے مگر کسی سے پڑھوانے کا بندوبست ضرور کر لیتے ہیں۔ گلاسگو میں مقیم ہیں اور سردار ولاب بھائی پٹیل کے بارے میں اتنا کچھ جانتے ہیں کہ صرف ان کی ای میلز پڑھ کر ہی آپ ایک کتاب لکھ سکتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ آفتاب صاحب آپ نے پٹیل کی تعریف کر کے میرا دل دکھایا ہے کیونکہ وہ بیچارہ تو پرلے درجے کا فضول آدمی تھا۔ وہ جتنا برا باہر سے تھا اس سے قریباً 100گنا اندر سے تھا۔ اس کے علاوہ سردار جی نے پٹیل کے جملہ مشاغل بارے بھی بہت کچھ لکھا جسے ہم سپرد خاک تو کر سکتے ہیں سپرد قلم نہیں!
      اس حوالے سے گزارش یہ ہے کہ ہم نے سردار پٹیل کا تذکرہ بطور ایک زیرک سیاستدان اور سیاسی حریف کیا تھا۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک باکمال سیاستدان تھے جنھوں نے اپنی قوم کے لیے بہت کچھ کیا۔ اب اگر وہ بطور انسان نہایت گھٹیا اور واہیات تھے تو جناب اس کا ہماری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ آپ صرف اتنا دیکھیے کہ بھارت کے سب سے مقبول مدبر ہونے کے باوصف اگر پٹیل گاندھی کے کہنے پر راتوں رات جواہر لعل نہرو کے حق میں دستبردار ہو گئے اور وزارت عظمیٰ کو ٹھوکر مار دی، تو یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ آج آپ کسی سے کہہ کر دیکھیں، وزارت عظمیٰ تو کیا، وہ بس کی سیٹ نہیں چھوڑے گا۔
      اس کالم میں ایک بات ہم سہواً کہہ گئے جس پر معذرت خواہ ہیں کہ بھارت میں پچھلے 15برس کے دوران اڑھائی کروڑ کسانوںنے خود کشی کی۔ حقیقت یہ ہے کہ تعدا دکروڑ نہیں بلکہ اڑھائی لاکھ ہے، کروڑ ہم فرطِ جذبات کی وجہ سے لکھ گئے کہ ہمارے نزدیک اڑھائی سو خود کشیاں بھی اتنی ہی لرزہ خیز ہیں جتنی کہ اڑھائی کروڑ۔
      ایک فلم کا غلط نام
      کچھ عرصہ پہلے سانحہ قصور پر بات کرتے ہوئے ہم نے ایک مشہور روسی ناول کا تذکرہ کیا تھا جس پر بننے والی فلم بارے ہم آج پھر درخواست کریں گے کہ صاحبِ نظر لوگ اسے ضرور دیکھیں اور اس میں سے بہت کچھ سیکھ کر اپنے ان عزیز و اقارب کو بھی بتائیں اور سمجھائیں جو انگریزی کتاب یا فلم سمجھنے سے قاصر ہوں۔ ہم نے غلطی سے اس لازوال فلم کا نام پرزنر ایکس (Prisoner-X) لکھ دیا تھا جبکہ یہ نام سٹیزن ایکس (Citizen-X) ہے اور یہ فلم کئی سال پہلے بنی تھی۔ ہمیں یقین ہے کہ کم سن بچوں کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے جیسے گھناؤنے موضوع پر اس سے بہتر فلم آج تک نہیں بنی ہو گی اور مزید لرزہ خیز بات یہ ہے کہ یہ کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے۔
      موضوع کی مناسبت سے آج فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم حکومت پنجاب سے دریافت کریں گے کہ جناب اب اس معاملے میں دیر کس بات کی ہے۔ اب تو لواحقین نے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون بھی کر لیا ہے۔ اب مجرموں کی گردن اور پھانسی کے پھندے میں حائل فاصلے کی وجہ کیا ہے؟
      مودی کے لیے مغلظات
      ایک اور بھارتی دوست نے نہ صرف ای میل بھیجی بلکہ دلی سے فون بھی داغ دیا۔ کہتے ہیں کہ تم نے اپنے کالم میں مودی کے لتے توخوب لیے مگر کچھ تشنگی سی رہ گئی۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر تم عقل اور اخلاق سے عاری اس شخص کی مزید خاطر مدارت کرتے۔ اس سے ان تمام ہندوستانی شہریوں کا کلیجہ ٹھنڈا ہو جاتا جو پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ آئندہ نریندر سنگھ مودی بارے لکھتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھنا، وغیرہ وغیرہ۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنی ای میل کے آخر میں نمونے کے طور پر مودی کے لیے چند دلچسپ باتیں، کہاوتیں اور پانچ سات جگتیں لکھ بھیجی ہیں، کاش ہم یہ سب بھی قارئین کے ساتھ شیئر کر سکتے!!!!!!





      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-05-2016)

    3. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: فالواپ!

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    4. #3
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      511

      Re: فالواپ!

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
      فالواپ!


      آفتاب اقبال



      aftabiqbal7@gmail.com
      آج سے ہم فالو اپ کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس میں ہم کچھ وضاحتیں، کچھ معذرتیں اور کچھ شکایتیں کیا کریں گے۔ وضاحتیں ان باتوں کی جنھیں ہم با آسانی سمجھا نہیں پاتے۔ معذرتیں ان پر کہ جنھیں بعض دوست کبھی سمجھ نہیں پاتے اور شکایتیں عام طور پر حکمرانوں سے کہ جن کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی۔
      سردار ولاب بھائی پٹیل
      آج اس سلسلے کی پہلی کڑی سردار پٹیل سے شروع ہوتی ہے۔ ہمیں اس بات پر بے پناہ حیرت ہوئی کہ ایکسپریس بذریعہ نیٹ بھارت میں بھی بڑے اہتمام سے پڑھا جاتا ہے۔ ایک سردار جی، جو یقینا خود تو اردو نہیں پڑھتے ہوں گے مگر کسی سے پڑھوانے کا بندوبست ضرور کر لیتے ہیں۔ گلاسگو میں مقیم ہیں اور سردار ولاب بھائی پٹیل کے بارے میں اتنا کچھ جانتے ہیں کہ صرف ان کی ای میلز پڑھ کر ہی آپ ایک کتاب لکھ سکتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ ’’آفتاب صاحب آپ نے پٹیل کی تعریف کر کے میرا دل دکھایا ہے کیونکہ وہ بیچارہ تو پرلے درجے کا فضول آدمی تھا۔ وہ جتنا برا باہر سے تھا اس سے قریباً 100گنا اندر سے تھا‘‘۔ اس کے علاوہ سردار جی نے پٹیل کے جملہ ’’مشاغل‘‘ بارے بھی بہت کچھ لکھا جسے ہم سپرد خاک تو کر سکتے ہیں سپرد قلم نہیں!

      اس حوالے سے گزارش یہ ہے کہ ہم نے سردار پٹیل کا تذکرہ بطور ایک زیرک سیاستدان اور سیاسی حریف کیا تھا۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک باکمال سیاستدان تھے جنھوں نے اپنی قوم کے لیے بہت کچھ کیا۔ اب اگر وہ بطور انسان نہایت گھٹیا اور واہیات تھے تو جناب اس کا ہماری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ آپ صرف اتنا دیکھیے کہ بھارت کے سب سے مقبول مدبر ہونے کے باوصف اگر پٹیل گاندھی کے کہنے پر راتوں رات جواہر لعل نہرو کے حق میں دستبردار ہو گئے اور وزارت عظمیٰ کو ٹھوکر مار دی، تو یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ آج آپ کسی سے کہہ کر دیکھیں، وزارت عظمیٰ تو کیا، وہ بس کی سیٹ نہیں چھوڑے گا۔
      اس کالم میں ایک بات ہم سہواً کہہ گئے جس پر معذرت خواہ ہیں کہ بھارت میں پچھلے 15برس کے دوران اڑھائی کروڑ کسانوںنے خود کشی کی۔ حقیقت یہ ہے کہ تعدا دکروڑ نہیں بلکہ اڑھائی لاکھ ہے، کروڑ ہم فرطِ جذبات کی وجہ سے لکھ گئے کہ ہمارے نزدیک اڑھائی سو خود کشیاں بھی اتنی ہی لرزہ خیز ہیں جتنی کہ اڑھائی کروڑ۔
      ایک فلم کا غلط نام
      کچھ عرصہ پہلے سانحہ قصور پر بات کرتے ہوئے ہم نے ایک مشہور روسی ناول کا تذکرہ کیا تھا جس پر بننے والی فلم بارے ہم آج پھر درخواست کریں گے کہ صاحبِ نظر لوگ اسے ضرور دیکھیں اور اس میں سے بہت کچھ سیکھ کر اپنے ان عزیز و اقارب کو بھی بتائیں اور سمجھائیں جو انگریزی کتاب یا فلم سمجھنے سے قاصر ہوں۔ ہم نے غلطی سے اس لازوال فلم کا نام ’’پرزنر ایکس‘‘ (Prisoner-X) لکھ دیا تھا جبکہ یہ نام ’’سٹیزن ایکس‘‘ (Citizen-X) ہے اور یہ فلم کئی سال پہلے بنی تھی۔ ہمیں یقین ہے کہ کم سن بچوں کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے جیسے گھناؤنے موضوع پر اس سے بہتر فلم آج تک نہیں بنی ہو گی اور مزید لرزہ خیز بات یہ ہے کہ یہ کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے۔

      موضوع کی مناسبت سے آج فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم حکومت پنجاب سے دریافت کریں گے کہ جناب اب اس معاملے میں دیر کس بات کی ہے۔ اب تو لواحقین نے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون بھی کر لیا ہے۔ اب مجرموں کی گردن اور پھانسی کے پھندے میں حائل فاصلے کی وجہ کیا ہے؟
      مودی کے لیے مغلظات
      ایک اور بھارتی دوست نے نہ صرف ای میل بھیجی بلکہ دلی سے فون بھی داغ دیا۔ کہتے ہیں کہ تم نے اپنے کالم میں مودی کے لتے توخوب لیے مگر کچھ تشنگی سی رہ گئی۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر تم عقل اور اخلاق سے عاری اس شخص کی مزید خاطر مدارت کرتے۔ اس سے ان تمام ہندوستانی شہریوں کا کلیجہ ٹھنڈا ہو جاتا جو پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ آئندہ نریندر سنگھ مودی بارے لکھتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھنا، وغیرہ وغیرہ۔ اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنی ای میل کے آخر میں نمونے کے طور پر مودی کے لیے چند دلچسپ باتیں، کہاوتیں اور پانچ سات جگتیں لکھ بھیجی ہیں، کاش ہم یہ سب بھی قارئین کے ساتھ شیئر کر سکتے!!!!!!



      Nice Sharing .....
      Thanks


    5. The Following 2 Users Say Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (03-05-2016),Moona (03-05-2016)

    6. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: فالواپ!

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Quote Originally Posted by Dr Danish View Post
      Nice Sharing .....
      Thanks





    7. #5
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: فالواپ!



      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-05-2016)

    9. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: فالواپ!

      Quote Originally Posted by Moona View Post


      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. #7
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: فالواپ!

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •