مردوں کی ریڑھ کی ہڈی خواتین سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے
امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کی ریڑھ کی ہڈی زیادہ مضبوط ہوتی ہے
لاس اینجلس(دنیا نیوز) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کی ریڑھ کی ہڈی زیادہ مضبوط ہوتی ہے ۔’جرنل آف پیڈیاٹرک‘ نامی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں بچوں کے ہسپتال کے ماہرین نے 35 نوزائیدہ لڑکے اور 35 نوزائیدہ لڑکیوں کا معائنہ کیا اور ان کے پیدائشی وزن، جسم کی لمبائی اور کمر کی پیمائش کی۔ تحقیق میں کہا گیا کہ کسی بھی انسان کی ریڑھ کی ہڈی کے عمودی تراشے کی جسامت اس کی طاقت کا پیش خیمہ ہوتی ہے ، اسے سائنسی اصطلاح میں ورٹیبلر کراس سیکشن ڈائی مینشن کہا جاتا ہے ۔تحقیق کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے عمودی تراشے کی جسامت نوزائیدہ لڑکیوں میں نوزائیدہ لڑکوں کے مقابلے میں اوسطا 11 فیصد کم تھی۔ سائنسدانوں کو اس تحقیق کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے عمودی ڈھانچے اور خواتین میں ہڈیوں کی صحت کے درمیان تعلق کا بھی پتا چلا ہے کیونکہ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا یہ اختلاف خواتین کو ریڑھ کی ہڈی کے خم سکولی اوسس اور ہڈیوں کی تحلیل کی بیماری اوسٹیو پروسس کے لیے کمزور بناتا ہے ۔
Similar Threads:
Bookmarks