google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: سائنسدانوں نے دنیا میں تیزی سے بڑھتے درجہ 

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سائنسدانوں نے دنیا میں تیزی سے بڑھتے درجہ 

      سائنسدانوں نے دنیا میں تیزی سے بڑھتے درجہ حرارت سے خبردار کردیا




      نیویارک: اس سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں گرمی کی شدید لہر سے ہلاکتوں کی تلخ یادیں لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں تو دوسری طرف سائنس دانوں نے خبردار کردیا ہے کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت کے بڑھنے کے عمل میں آنے والا بریک ختم ہوگیا ہے اور ایک بار پھر درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور زمین آگ کا گولہ بنتی جارہی ہے۔
      سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 1999 سے 2003 کے درمیان دنیا کے درجہ حرارت کے اضافے کا عمل سست روی کا شکارہوگیا تھا اورسائنس دانوں نے سکھ کا سانس لیا تھا لیکن یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی اورایک بار پھردرجہ حرارت بڑھنے کا عمل پہلے سے بھی زیادہ تیزی شروع ہوا ہے اورگزشتہ 2 سالوں میں مشرق سے مغرب تک گرمی کی شدید لہر نے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے۔
      امریکا میں نیشنل سینٹر فارایٹموسفیرک ریسرچ کے سینئر سائنس دان کا کہنا ہے کہ ایسے کئی شواہد موجود ہیں جو اشارہ دے رہے ہیں کہ ہماری زمین آگ کا گولہ بن رہی ہے اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کئی صدیوں کے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ امریکہ کا درجہ حرارت اس سال نارمل سے کچھ زیادہ رہا اور 20 ویں صدی کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 1.7 فارن ہائیٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا یہ وجہ ہے کہ امریکا کے مشرقی ساحل کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات اور شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
      سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بحرالکاہل کے علاقوں میں بھی طوفان بادوباراں، آندھیاں اور سمندری سائیکلون کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اوراسی لیے رواں سال جاپان، چین اور تائیوان میں ان طوفانوں نے شدید تباہی مچائی ہے جب کہ رواں ماہ کے آغاز میں سمندری طوفان ساؤڈلر مشرق بعید میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
      ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 ویں صدی کا گرم ترین سال 1998 تھا لیکن اس کے بعد سے 2013 تک درجہ حرارت کے بڑھنے کا عمل رک گیا جسے سائنس دانوں نے سکتہ کا نام دیا تاہم 2014 سے ایک بار پھر گلوبل وارمنگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا بلکہ 2014 کو اس صدی کا گرم ترین سال بھی قرار دیا گیا جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2015 شدید گرمی کا یہ ریکارڈ بھی توڑے دے گا اسی لیے تو گزشتہ 12 ماہ کو گرم ترین مہینے قرار دیا گیا ہے۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ گلوبل وارمنگ کا بڑا سبب ہے۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: سائنسدانوں نے دنیا میں تیزی سے بڑھتے درجہ

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: سائنسدانوں نے دنیا میں تیزی سے بڑھتے درجہ

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سائنسدانوں نے دنیا میں تیزی سے بڑھتے درجہ

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing
      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Thanks for great sharing



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •