google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: چار سُو بازار،تاشقند

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      چار سُو بازار،تاشقند




      فقیراللہ خاں
      چار سو ُبازار نہ صرف ازبکستان بلکہ پورے سنٹرل ایشیا میں ایک قدیم اور سب سے بڑا بازار ہے۔یہ بازار تاشقند شہر کی مرکزی شارع البیرونی کے کنارے تاریخی مدرسہ ککلداش اور مشہور خوبصورت ہوٹل چار سو کے قریب واقع ہے۔یہ بازار ایک صدی سے بھی زیادہ پرانا ہے۔اس مستقف بازار کے گنبد کا قطر 1148 فٹ ہے جو درمیان میں بغیر کسی ستون کے کھڑا ہے۔اتنے بڑے قطر کا گنبد سارے وسطی ایشیا میں اور کہیں نظر نہیں آتا۔چار سُو بازار کے گنبد کے اوپر ہلکے فیروزی رنگ کی چھوٹی چھوٹی ٹائیلوں سے خوبصورت بیل بوٹے بنائے گئے ہیں۔اس خوبصورت گلکاری کو دیکھ کر انجینئروں اور کاریگروں کی اعلیٰ مہارت کا فن عروج پر نظر آتا ہے۔یہ بازار تین منزلہ ہے جبکہ ایک تہہ خانہ بھی موجود ہے۔پہلی منزل کے سارے فلور پر دائروں کی شکل میں کاؤنٹر بنائے گئے ہیںجو کہ ماربل کے پتھر سے تیار کیے گئے ہیں۔ اس منزل میں تازہ سبزیاں، فروٹ، گوشت، دودھ ،دہی،پنیر اور ان سے بنی ہوئی دوسری اشیا دستیاب ہیں۔گرم گرم تازہ نان، شہد اور گرم مصالحے بھی اسی فلور پر فروخت ہوتے ہیں۔اوپر کی منزل پر ہرطرح کا ڈرائی فروٹ جن میں کشمش،خشک خوبانی، بادام، اخروٹ، پستہ ڈھیروں کی شکل میں گاہکوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ چار سُو بازار شہر کے وسطی حصہ میں واقع ہے۔یہاں پر ٹرالی بس،ٹرام،میٹرو اور ٹیکسی کے ذریعے آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے لیکن ان میں تاشقند میٹرو باکفایت،آرام دہ اور کم وقت لینے والا بہترین ذریعہ ہے۔شہر کے کسی بھی حصہ میں آپ میٹرو میں سوار ہوجائیں دس پندرہ منٹ بعد آپ چار سُو میٹرو سٹیشن پر ہوں گے جوکہ زیر زمین ہی واقع ہے۔جب آپ میٹرو سٹیشن سے باہر آئیں گے تو چارسُو بازار آپ کے سامنے ہوگا۔بڑے میدان کے ایک طرف ازبک بازیگر اپنے شاندار کرتبوں سے حاضرین کو محظوظ کر رہے ہوں گے۔اس بازار کے اندر اور باہر کم وبیش ایک ہزار دکانیں موجود ہیں۔ فرنیچر، لباس، قالین،بچوں کے جُھولے،دلہا دلہن کے عروسی لباس بھی دستیاب ہیں۔سوونیئر سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے چار سُو بازار بہترین جگہ ہے۔چائے خانے بھی موجود ہیں۔غرضیکہ چار سُو بازار اس علاقے کے آئینہ کی طرح ہے جہاں ایک ہی جگہ آپ کو شہر کی ثقافت بھرپور انداز میں نظر آتی ہے۔اگر آپ کسی مشرقی بازار کو حقیقی رنگ میں دیکھنا چاہتے ہوں تو چار سُوبازار آپ کا صحیح انتخاب ہے۔ (سیر جہاں سے مقتبس) ٭…٭…٭



      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: چار سُو بازار،تاشقند

      Zabardast


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •