google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: لیپ ٹاپ دیے تو بھلا کس کو دیے؟؟؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      لیپ ٹاپ دیے تو بھلا کس کو دیے؟؟؟

      لیپ ٹاپ دیے تو بھلا کس کو دیے؟؟؟


      سید سبط حسان رضوی

      اگر یہ بات مان لی جائے کہ بڑی تعداد میں تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں تو پھر اُن لیپ ٹاپس کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟

      یار سبط بھائی لیپ ٹاپ اسکیم کے فارم آئے ہوئے ہیں۔ فوٹو کاپی شاپ پر موجود ہیں۔ عون کی آواز میں خوشی کے ساتھ ساتھ ایک امید بھی تھی۔ میں نے چونک کر پوچھا آخری تاریخ کیا ہے؟ جواب ملا آج ہی آخری تاریخ بھی ہے۔
      میں نے فوری طور پر فوٹو اسٹیٹ شاپ سے فارم لیا اور بھر کے عون کے حوالے کردیا۔ وہ بھی اپنا فارم جمع کرانے جارہا تھا۔ مگر کچھ نا امیدی یوں ہو چلی تھی کہ ہمیں سب سے آخر میں یہ خبر موصول ہوئی تھی اور سننے میں آرہا تھا کہ جامعہ کراچی نے طلباء کے نام پہلے ہی ایچ ای سی کو بھجوا دیے ہیں۔ بہرحال ہم نے بھی ہمت نہیں ہاری اور اچھی اُمید کے ساتھ فارم جمع کروادیا اور انتظار کرنے والوں کی صف میں آن کھڑے ہوئے۔
      یہ واقعہ 2014 کے درمیان کا ہے جب میں جامعہ کراچی میں اپنے آخری سیمسٹر کے امتحانات کی تیاری میں مصروف تھا۔ خوش قسمتی میں اپنے شعبے کا پوزیشن ہولڈر رہا لیکن آج سن 2015 کا بھی آدھا حصہ ہم سے رخصت ہوچکا ہے مگر پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود بھی نہ تو میرا نام لیپ ٹاپ کے لیے رجسٹر ہوا اور نہ ہی مجھے کہیں سے امید نظر آئی۔ تمام تر مایوسی اور افسوس کے باوجود نہ میں اِس حوالے سے لکھا اور نہ ہی کسی سے ذکر کیا۔
      لیکن اِس بار لکھنے کا ارادہ داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے واقعے کے بعد کیا۔ جہاں گذشتہ دنوں طلباء لیپ ٹاپ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ پرنسپل نے لیپ ٹاپ کی تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لیا اور اِس حوالے سے اپنے رشتہ داروں اور منظور ِ نظر افراد کو نوازا ہے۔
      ویسے دیکھا جائے تو یہ معاملہ نیا نہیں، بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے یہاں معاملہ یلو کیب اسکیم کا ہو، زلزہ زدگان کی مدد کے لیے آئی ہوئی امداد کا ہو، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ہو یا پھر لیپ ٹاپ کی تقسیم کا ہو، ہر جگہ شکایتوں کے انبار ہوں گے، ہر جگہ ہیر پھیر کی اطلاعات موصول ہونگی۔ اگر کوئی واحد چیز جو اِن معاملات میں دیکھنے کو نہیں ملے گی تو وہ ہے شفافیت۔
      ایک لمحہ کے لیے ہم مان لیتے ہیں کہ داود یونیورسٹی کے طلباء پرنسپل کے حوالے سے جو بھی کہہ رہے ہیں وہ سب غلط ہے۔ لیکن میں وہ کیسے بھول جاوں جو جامعہ کراچی میں ہوا؟ اگر پوزیشن ہولڈر کو لیپ ٹاپ نہیں دیے گئے تو پھر وہ کونسے تیس مار خان ہیں جن کو نوازا گیا ہے؟ اگر تو وہ میرٹ پر پورے اترتے ہیں تو میں بھی اُن کو مبارک باد کہوں گا لیکن شرط صرف میرٹ ہوگی۔ لیکن ایک بات جو یہاں قابل غور ہے وہ یہ کہ جامعہ کراچی اور جامعہ اردو جہاں طلبہ کا جمِ غفیر ہے حکومتی ترجمان کے مطابق وہاں لیپ ٹاپس کی بڑی تعداد بھیجی گئی۔ اگر یہ بات مان لی جائے تو پھر بھلا کوئی تو سمجھائے کہ اِن لیپ ٹاپس کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔
      یہاں کہنے کا ہرگز مقصد نہیں کہ یہ اسکیم بذات خود خراب یا ناقص ہے، ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یہ اقدام خوش آئند ہے۔ لیکن اس حوالے سے مانیٹرنگ کا عمل بالکل بھی موثر نہیں ہے۔ اگر اس حوالے سے مناسب حکمت عملی ترتیب دی جاتی اور تعلیمی گریڈز کے حساب سے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاتے تو جو واقعات کل سے داﺅد یونیورسٹی میں ہورہے ہیں نہ اُس کی نوبت آتی اور نہ دوسرے ادارے کے طلباء کو کوئی شکایت ہوتی۔




      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: لیپ ٹاپ دیے تو بھلا کس کو دیے؟؟؟

      Nice Sharing

      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: لیپ ٹاپ دیے تو بھلا کس کو دیے؟؟؟

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing

      Thanks For Sharing




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •