google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 8 of 8

    Thread: ہمارا جواں ہمت سپاہی

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ہمارا جواں ہمت سپاہی

      ہمارا جواں ہمت سپاہی


      عبدالقادر حسن

      ملکہ عالم نور جہاں کی جنت لاہور میں برسوں کے قیام کے باوجود میں خود کو یہاں ایک پردیسی ہی سمجھتا ہوں شاہی خاندان کا نہیں ایک عام سا آدمی ہوں جو کسی بھی وقت بغچہ اٹھا کر اس شہر کے نیم خشک دریا راوی کی یاد میں لاہور کو روتا چھوڑ کر اس کے پار نکل جائے گا اس گاؤں کی طرف جو اپنے سبز پوش پہاڑوں کی آغوش میں میری طرح اپنا بڑھاپا کاٹ رہا ہے اور بہت خوش ہے صرف ایک اداسی ہے کہ اس کے نہ جانے کتنے ہی بیٹے روزی روز گار یا زیادہ پر سہولت زندگی کے لیے اس سے دور جا چکے ہیں اور اب عید بقر عید یا مرنے پرنے پر ہی اس سے ملنے آتے ہیں یا جب انھیں کبھی چھٹی مل جاتی ہے۔
      یہ زیادہ تر فوج کی نوکری کرتے ہیں اور چھٹیوں پر اپنے سامان میں ایک مچھر دانی بھی لے کر آتے ہیں جو رات چھت پر اپنے بستر پر تان لیتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ فوج میں مچھر سے بخار کی سزا ملتی ہے کہ جب اس سے بچا جا سکتا تھا تو پھر احتیاط کیوں نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ صبح جب کسی چھت پر گہرے سبز رنگ کی مچھر دانی دیکھی جاتی تو پتہ چلتا کہ اس گھر کا ملازم فوجی چھٹی پر آیا ہوا ہے۔ مچھر دانی کے علاوہ وہ عموماً ایک بارہ بور کی بندوق بھی لے آتا جس کا لائسنس اسے غالباً مفت ملتا تھا۔ اس بندوق نے بڑی تباہی مچائی اور جنگلوں کا حسن جو چوکڑیاں بھرتے ہرنوں کے نام سے تھا آہستہ آہستہ ماند پڑنے لگا۔
      کبھی ہرنوں کے غول کے غول ان پہاڑوں پر آزاد زندگی بسر کرتے تھے لیکن اب وہ اپنے ساتھ زندگی بسر کرنے والے چرواہوں سے بھی ڈرنے اور بدکنے لگے ہیں اگر کسی ہرنی کا بچہ بھی ماں کے ساتھ ہو تو وہ ڈری ڈری سی رہنے لگتی ہے کیونکہ اس بندوق کے علاوہ بھی اس کے بچے کو پکڑا جا سکتا ہے۔ کئی بار سنا کہ جب بچہ پکڑا گیا تو اس کی ماں پتھروں سے سر ٹکراتی ہوئی دیوانی ہو گئی مگر کمال ہے انسان کی جو پھر بھی کسی ہرنی کا بچہ دونوں بازؤں میں سمیٹ کر لے آتا تھا اور میرے جیسے صاحبزادوں کو تحفہ میں دے جاتا تھا جس سے ہم کھیلا کرتے تھے۔
      ہرنی کا بچہ اگر ایک بار ماں کا دودھ پی لے تو پھر وہ اس دودھ کی طاقت کی وجہ سے کسی انسان سے پکڑا نہیں جا سکتا چنانچہ ہرنی کے بچوں کے شکاری اس ٹوہ میں رہتے کہ ادھر ہرنی نے بچہ پیدا کیا اور وہ اسے اچک کر لے گئے۔ یہ سب میں نے چلتے چلتے گاؤں کی پرانی زندگی کی ایک جھلک دکھا دی ہے۔ میں ان دنوں لاہور سے بھی ڈرنے لگا ہوں۔ سرگودھا کے جنرل حمید گل کا ساتھ سلامت تھا تو مجھے تنہائی کھلتی نہیں تھی۔
      وہ میری فکری اور نظریاتی زندگی کے سرپرست تھے اور اس کے دفاع میں سپاہی کا کردار ادا کرتے تھے لیکن ہماری یہ نالائقی کہ ہم خود مختار نہ ہو سکے۔ سہارے تلاش کرتے رہے کہ قدرت نے ایک دن دھماکا کر دیا۔ سر سے چھت اڑ گئی اور ہم آفات زمانہ کے سامنے ننگے سر رہ گئے جنرل حمید گل کے لیے دعا کرتے ہوئے اور پر نم آنکھوں سے انھیں یاد کرتے ہوئے۔ ایک ٹی وی چینل نے کہا کہ حمید گل پاکستان کی حریت اور دفاع کا استعارہ تھا۔ اس مرحوم کا کمال یہ بھی تھا کہ وہ جس نظریے کو اختیار اور قبول کر لیتے تھے اس پر بلاخوف ڈٹ جاتے تھے۔
      وہ پاکستان کے تمام روشن خیال طبقے کے نشانے پر رہے لیکن ایک بہادر سپاہی کی طرح اپنے مورچے میں ڈٹے رہے۔ تربیت تو انھوں نے تیر و تفنگ کے مقابلے کی حاصل کی تھی لیکن فوجی زندگی میں دو جنگوں کے علاوہ انھیں عمر بھر نظریاتی حملوں کا نشانہ بھی بننا پڑا آخری دم تک وہ اپنے محاذ پر ڈٹے رہے۔ دشنام طرازی اور بد زبانی کا نشانہ بنے رہنے کے باوجود انھوں نے ایک مسلمان کی شائستگی ہمیشہ سختی کے ساتھ اختیار کیے رکھی اور اس پر کوئی داغ نہ لگنے دیا۔
      جنرل صاحب نے میرے جیسے بزدل سپاہیوں سے بھی معرکے سر کرائے ان کی شاباش نے ہمارے حوصلے برقرار رکھے اور ہم بھی اپنے محاذ پر ڈٹے رہے اب سپہ سالار کے چلے جانے کے بعد کیا ہو گا دیکھا جائے گا لیکن وہ ایک زندہ مثال ہمارے سامنے چھوڑ گئے۔ وہ نہ کسی سیاسی جماعت میں شامل رہے اور نہ ہی کوئی نظریاتی گروہ بنایا لیکن اپنے نظریات کی طاقت کو تن تنہا ہر میدان میں منوایا۔
      ان کی سرگرم زندگی کے دور میں افغانستان کا مسئلہ زندہ رہا اور دو سپر طاقتیں یعنی امریکا اور روس اس مسئلے پر الجھے رہے۔ اس عالمی جنگ میں ایک نہتا سپاہی حمید گل بھی تھا جس نے کسی گروہ بندی اور جماعت کے بغیر اپنا نام اور پیغام زندہ رکھا اور جس حد تک ممکن رہا حکومت پاکستان کو بھی اس کے قدموں پر قائم رکھنے کی کوشش کی اور اپنی فراست اور ذہانت سے بھی حکمرانوں کی مدد کی۔ بہر کیف انھوں نے ایک ایسی باعزت نظریاتی زندگی بسر کی جو ہر ایک کے بس میں نہیں ہوتی۔


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-06-2016)

    3. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: ہمارا جواں ہمت سپاہی

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ہمارا جواں ہمت سپاہی

      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Thanks for great sharing




    5. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ہمارا جواں ہمت سپاہی

      Nice Sharing

      Thanks For Sharing


    6. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ہمارا جواں ہمت سپاہی

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing

      Thanks For Sharing





    7. #6
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: ہمارا جواں ہمت سپاہی

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-07-2016)

    9. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ہمارا جواں ہمت سپاہی

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. #8
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: ہمارا جواں ہمت سپاہی

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •