لوگ کہتے ہیں زندگی میں یہ ضروری ہے اور وہ ضروری ہے__ میں تمہیں بتاؤں زندگی میں کچھہ بھی ضروری نہیں ہوتا نہ مال، نہ اولاد، نہ رتبہ، نہ لوگوں کی محبت ... بس آپ ہونے چاہییں اور آپ کا الله سے ایک ہر پل بڑھتا تعلق ہونا چاہئے_ باقی یہ مسلے تو کسی بادل کی طرح ہوتے ہیں..
جہاز کی کھڑکی سے کبھی نیچے تیرتا کوئی بادل دیکھا ہے؟ اوپر سے دیکھو تو وہ کتنا بے ضرر لگتا ہے مگر جو اس بادل تلے کھڑا ہوتا ہے نا..اس کا پورا آسمان بادل ڈھانپ لیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ روشنی ختم ہوگئی، اور دنیا تاریک ہوگئی..غم بھی ایسے ہوتے ہیں جب زندگی پہ چھا جاتے ہیں تو سب تاریک لگتا ہے لیکن اگر تم اس زمین سے اوپر اٹھہ کر آسمانوں سے پورا منظر دیکھو تو تم جانوگی کہ یہ تو ایک ننھا سا ٹکڑا ہے جو ابھی ہٹ جائے گا...اگر یہ سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں نا..تو ہماری زندگی میں کبھی رحمت کی بارش نہ ہو
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

سیاہ بادل زندگی پہ نہ چھائیں

Reply With Quote
Bookmarks