الطاف حسین نے استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کی ثالثی قبول کر لی
لاہور: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان استعفوں کے معاملے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن کی ثالثی کو خوش آئند قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات کا آغاز متحدہ کی رابطہ کمیٹی سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے مولانا کی درخواست پر مذاکرات شروع کرنے کے لئے کوئی شرط نہیں رکھی۔ مولانا فضل الرحمن آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی جائیں گے۔ ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کا اجلاس بھی جاری ہے۔ اس سے پہلے آئینی ٹیم نے اپنی رپورٹ حکومت کی جانب سے بنائے گئے مصالحت کار مولانا فضل الرحمان کو پیش کر دی تھی۔ مزید پڑھیں: ایم کیو ایم سینٹ، قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے مستعفی
Similar Threads:
Bookmarks