سیکیورٹی چیلنجز: پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وزیر خارجہ صلاح الدین کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ افغان وفد میں قائم مقام وزیر دفاع معصوم ستانکزئی اور ڈی جی این ڈی ایس رحمت اللہ نبیل شامل تھے۔ ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیالات ہوا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد کا رشتہ استوار کرنے اور بد اعتمادی پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے ضرورت ہے۔ سرتاج عزیز نے افغانستان میں حالیہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ افغان وفد پاکستان کو افغان صدر کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کو آگاہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں افغان حکومت کے لئے امن کا حصہ رہنا ممکن نہیں ہے۔ افغان وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ ملاقات میں معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
Similar Threads:
Bookmarks