google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: حکومت تحفظات دور کر دے تو استعفے واپس لے سک

    Hybrid View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      حکومت تحفظات دور کر دے تو استعفے واپس لے سک

      حکومت تحفظات دور کر دے تو استعفے واپس لے سکتے ہیں، الطاف حسین نے عندیہ دیدیا





      لاہور/ لندن: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مسائل حل کرنے کے لئے ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہمارے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران نے اپنی نشستوں سے استعفے دے دیئے ہیں لیکن اگر حکومت ہمارے تحفظات دور کر دے تو تمام استعفے واپس لے سکتے ہیں۔ کسی نے بات کرنی ہے تو میری ٹیم موجود ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا معاملہ ہر سطح پر اٹھایا تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نائن زیرو پر دو مرتبہ چھاپے مارے گئے لیکن ایک کریمنل بھی نہیں پکڑا گیا۔ رینجرز نے عزیز آباد کے قریب سے کی گئی گرفتاریوں کو نائن زیرو سے شو کیا۔ اگر کوئی کریمنل پارٹی میں تھا تو رینجرز والے بتاتے تو تعاون کرتے۔ رینجرز نے پریس ریلیز بھی جاری کی کہ ایم کیو ایم کے تمام سیکٹرز انچارج کو گرفتار کیا جائے گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ کوئی ماورائے عدالت قتل اور کوئی گمشدہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مانٹرینگ کمیٹی کا وعدہ کیا جوابھی تک پورا نہیں ہوا۔ چودھری نثار نے آپریشن کی مانٹرینگ کمیٹی کیوں نہ بنائی؟ الطاف حسین نے کہا کہ میرا کبھی بھی کسی کریمنل سے تعلق نہیں رہا۔ اگر کوئی کریمنل نظر آیا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علم میں لاؤں گا۔ اگر ہماری جماعت میں کوئی کریمنل ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاہم جنہوں نے ہمارے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا انہیں بھی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کا بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔ اگر انہیں مار دیا گیا ہے تب بھی بتا دیا جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میں ٹویٹ کے بدلے عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کو دعا دیتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی خوش رہیں کیونکہ دونوں کی نئی شادی ہوئی ہے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شادی شدہ جوڑے کو چھوٹا عمران یا عمرانی دے۔ ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی اگر کہے گی تو ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے تاہم سٹیبلشمنٹ کے رویے کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ اس سے قبل ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی میں ایمانداری سے آپریشن کرے تو بات ختم ہو جائے گی۔ آہستہ آہستہ ہمارے زخموں پر بھی مرہم لگے گی تو ہم بھی قریب آ جائیں گے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ میں خود بھی اپنی تقریرمیں خیال رکھوں گا کہ کوئی ایسی ویسی بات نہ ہو۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: حکومت تحفظات دور کر دے تو استعفے واپس لے سک

      Nice Sharing
      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: حکومت تحفظات دور کر دے تو استعفے واپس لے س&#

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Nice Sharing
      Thanks For Sharing





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •