Quote Originally Posted by Rania View Post
یہ تم سے کہہ دیا کس نے
کہ تم بن رہ نہیں سکتے
یہ دُکھ ہم سہہ نہیں سکتے
چلوہم مان لیتے ہیں کہ
تم بن ہم بہت روئے
کہ راتوں کو نہیں سوئے
مگر افسوس ہے جاناں
کہ اب کے تم جو لو ٹو گے
ہمیں تبدیل پاؤ گے
بہت مایوس ہو گے تم
اگر تم پوچھنا چاہو کہ
ایسا کیوں کیا ہم نے
تو سُن لو غور سے جاناں
پُرانی ایک روایت
توڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے