google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 9 of 9

    Thread: انتہائی باریک برقی سرکٹ کی تیاری

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      انتہائی باریک برقی سرکٹ کی تیاری



      جاپانی ماہرین نے ایک انتہائی باریک اور کثیر المقاصد برقی سرکٹ بنایا ہے۔ اس سرکٹ کی مدد سے مصنوعی انسانی اعضاء سمیت مختلف طبی معاونتوں کی تیاری اور ان کی کارکردگی کو زیادہ موثر اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس الیکٹرک سرکٹ کی تیاری میں حصہ لینے والے جاپانی ماہرین کی ٹیم کے مطابق یہ سرکٹ نہایت لچکدار ہے۔ اس کی موٹائی ایک عام کاغذ کی موٹائی کا پانچواں حصہ ہے اور اس سرکٹ کا وزن نہ ہونے کے برابر ہے۔جاپانی ڈویلپرز کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ سرکٹ دماغ سے سگنلز وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سرکٹ کو مصنوعی انسانی اعضاء کی تیاری میں استعمال کیا جائیگا، جس سے ان کی نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکے گا۔اس نئے سرکٹ کے حوالے سے ایک اور دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ اس کی مدد سے انسانی جسم کے درجہ حرارت، بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور انسانی جسم میں چلنے والی تمام طرح کی برقی لہروں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا سکیں گی۔یہ مائیکرو سرکٹ یونیورسٹی آف جاپان سے تعلق رکھنے والے محققین کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس ٹیم میں شامل ایک سائنسدان نے بتایا کہ یہ چپ اتنی باریک ہے کہ اسے انسانی منہ میں تالو کے ساتھ چپکایا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی شخص چاہے تو محض اپنی زبان ہلا کر سگنلز بھیج سکتا ہے۔سائنسی جریدے نیچر میں چھپنے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں پروفیسر تاکاؤ سومیا کہتے ہیں کہ یہ سرکٹ ایسا ہے کہ اسے انسانی جسم کے کسی بھی حصے کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے اور یہ معمول کے کاموں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالتا۔ان مائیکرو چپس کو کثیرالمقاصد قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نئی تحقیق سے طبی دنیا کے بہت سے حل طلب مسائل اب زیادہ بہتر انداز میں حل ہوسکیں گے۔ تاہم پروفیسر سومیا کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے بہت کام ہونا باقی ہے۔اس مائیکروچپ کو ابھی انسانی جسم کے ساتھ موافق بنایا جانا باقی ہے۔ اس سرکٹ کو برقی رو کی مسلسل فراہمی بھی ایک بڑا چیلنج ہے ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-12-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •