میں کوئی برف نہیں ہو ، جو پگل جاؤں گا
میں کوئی حرف نہیں ہوں ، جو بدل جاؤں گا
میں سہاروں پے نہیں ،خود پے یقین رکھتا ہوں
گر پڑوں گاتو ہوا کیا میں سنبھل جاؤں گا
چاند سورج کی طرح وقت پے نکلا ہوں میں
چاند سورج کی طرح وقت پے ڈھل جاؤں گا
قافلے والے مجھے چھوڑ گئے ہیں پیچھے
قافلے والوں سے آگے میں نکل جاؤں گا
میں اندھیروں کو مٹا دوں گا چراغوں کی طرح
آگ سینے میں لگا لوں گا میں جل جاؤں گا
حسن والوں سے گزارش ہے کہ پردہ کرلیں
میں دیوانہ ہوں میں عاشق ہوں مچل جاؤں گا
روک سکتی ہے مجھے روک لے دنیا بخشیؔ
میں تو جادو ہوں میں جادوہوں چل جاؤںگا
انند بخشی
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote





Bookmarks